نئی دہلی: مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کو پیر کو دہلی حکومت کی (شراب پالیسی)ایکسائز پالیسی کے بارے میں پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا ہے۔
اس کے بعد جہاں ڈپٹی سی ایم منیش سسودیا نے کہا کہ وہ سی بی آئی ہیڈکوارٹر جائیں گے اور مکمل تعاون کریں گے۔ ساتھ ہی، عام آدمی پارٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ سی بی آئی پیر کو منیش سسودیا کو گرفتار کرے گی۔
منیش سسودیا کو ایکسائز پالیسی کی تشکیل اور اس کے نفاذ میں مبینہ بدعنوانی کے سلسلے میں پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا گیا ہے۔ دہلی حکومت نے اب اس پالیسی کو واپس لے لیا ہے۔