دیوریا، 03 جنوری(یو این آئی) اترپردیش اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر رام گووند چودھری نے آج کہا کہ ریاست میں سماجوادی پارٹی (ایس پی) کے برسراقتدار آنےکے بعد شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے 2019) کی مخالفت کرنے والوں کو ’آئین کے محافظ‘ کے طور پر پینشن دی جائے گی۔
انہوں نے نے یو این آئی سے گفتگو کرتے ہوئے مرکزی اور ریاستی حکومتوں کو ہدف تنقید بنایا اور کہا کہ حکومت بنی تو بنگلہ دیشیوں کو باہر نکالا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اترپردیش میں ایس پی نے سی اے اے کے خلا ف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے کانگریس نے نہیں! انہوں نے الزام عائد کیا کہ میڈیا اہم حذب مخالف(ایس پی) کو نقصان پنچانے کے لیے پرینکا اور کانگریس کو بڑھاوا دے رہی ہے۔