سگریٹ نہ پینے والے ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری، 6 چھٹیاں زیادہ دینے کا فیصلہ، بڑی خبر نے سب کو چونکا دیا

 سگریٹ نہ پینے والے ملازمین کو سالانہ 6 چھٹیاں زیادہ دینے کا فیصلہ
سگریٹ نوش ملازمین کے مقابلے میں سگریٹ نہ پینے والے ملازمین کو سالانہ 6 چھٹیاں زیادہ دینے کا فیصلہ سامنے آگیا ہے۔ تاہم اس سے سگریٹ نوش ملازمین فائدہ نہیں اُٹھا سکیں گے۔

جاپان میں مارکیٹنگ کمپنی نے سگریٹ نوش ملازمین کے مقابلے میں سگریٹ نہ پینے والے ملازمین کو سالانہ 6 چھٹیاں زیادہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان کی مارکیٹنگ فرم کے ایک ملازم کی انوکھی ای میل نے ساتھی ملازمین کی سالانہ تعطیلات میں 6 روز کا اضافہ کروا دیا۔ تاہم اس سے سگریٹ نوش ملازمین فائدہ نہیں اُٹھا سکیں گے۔

فرم کے ایک ملازم نے اپنے حکام کو ایک ای میل بھیجی جس میں موقف اختیار کیا کہ سگریٹ نوش ملازمین کو سگریٹ پینے کیلیے دن میں دو دو تین تین بار 15 منٹ کا وقفہ دیا جاتا ہے جب کہ سگریٹ نہ پینے والے ملازمین اس دوران کام کرتے رہتے ہیں۔ ملازم نے مزید لکھا کہ اس طرح سگریٹ نہ پینے والے ملازمین زیادہ دیر کام کرتے ہیں جس کا انہیں کمپنی کی جانب سے زائد چھٹیاں دیکر فائدہ بھی دیا جانا چاہیئے۔ جس پر کمپنی کے سی ای او نے سگریٹ نہ پینے والے ملازمین کو 6 مزید تعطیلات دے دیں۔

پیالا کمپنی کے سی ای او تاکاؤ اسوکا نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ اس فیصلے سے سگریٹ نوش ملازمین کو اپنی نقصان دہ عادت کو ترک کرنے کیلیے حوصلہ ملے گا۔ اس سہولت سے کمپنی کے 120 میں سے 30 ملازمین فائدہ اُٹھائیں گے۔

یہ ایک سینڈیکیڈیڈ فیڈ ہے. جس میں ادارہ نے کوئی ترمیم نہیں کی ہے. بشکریہ سچ نیوز پاکستان – اصل لنک

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading