سڑکوں پر آہ وبکاکرتے ہوئے رکشہ راں کا ویڈیو آپ کو بھی رونے پر مجبور کردے گا۔ ویڈیو

سڑکوں پر آہ وبکاکرتے ہوئے رکشہ راں کا ویڈیو آپ کو بھی رونے پر مجبور کردے گا۔ ویڈیو

پٹنہ۔ سوشیل میڈیا پر سیلا ب سے متاثرہ سڑکوں پر رکشہ راں کا دل کو دہلادینے والا ایک ویڈیو وائیرل ہورہا ہے۔ اس ویڈیو مذکورہ رکشہ راں سیلا ب سے اپنے رکشہ کو بچانے کی کوشش میں آہ وبکا کرتے ہوئے دیکھائی دے رہا ہے۔

نیوز18میں شائع خبر کے مطابق ویڈیو پٹنہ شہر کا ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا یاگیا ہے کہ رکشہ راں اپنی جان کی بازی لگاکر اپنے ذریعہ آمدنی کو بچانے کی کوشش کررہا ہے۔

جس شخص نے ویڈیو ریکارڈ کیا ہے وہ استفسار کررہا ہے کہ رکشہ چھوڑ دے۔

تمام تمانعت کے باوجودمذکورہ شخص رکشہ چھوڑ کر ہٹنے کو تیار نہیں ہے۔ اس ویڈیو سے یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ آیا رکشہ محفوظ ہے یا نہیں۔

ویڈیوسوشیل میڈیاپر وائیرل ہونے کے بعد انٹرنٹ صارفین نے کچھ اس طرح کا ردعمل پیش کیاہے۔ جس میں کچھ یہاں پر پیش کئے جارہے ہیں۔

یہا ں پر اس بات کاذکر ضروری ہے کہ پٹنہ اور اطراف واکناف کے علاقوں میں بھاری بارش کی وجہہ سے ا ب تک 29لوگوں کی موت ہوگئی ہے

Read More – یہ ایک سینڈیکیڈیڈ فیڈ ہے ادارہ میں اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. بشکریہ سیاست ڈاٹ کام-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading