سوشل میڈیا پرفرضی اور اشتعال انگیز پوسٹ کیخلاف، گروپ ایڈمین پر کارروائی

ممبئی،10،اپریل (یواین آئی) ممبئی پولیس نے آج ایک وہیپ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر جھوٹی ،بے بنیاد اور اشتعال انگیز پوسٹ کے لیے گروپ ایڈمین کو ذمہ دار قرار دیا جائیگا اور ایڈمین کے خلاف کارروائی ہوگی۔

پولیس کمشنر نے ایک حکمنامہ جاری کیا ہے ،جوکہ 10اپریل سے نافذ ہوگااور 24 اپریل تک اس پر عمل۔کیا جائیگا۔اس کے تحت سوشل۔میڈیا جیسے واٹس اپ،ٹیوئیٹر،فیس بک ،ٹک ٹاک ،انسٹراگرام وغیرہ پر جعلی اور جھوٹے پوسٹ کرنے پر کارروائی کی جائے گی۔

ان میں اشتعال انگیز ،منافرانہ اور دو فرقوں کے درمیان تفرقہ ڈالنے والے پیغامات شامل ہیں۔اسس حکمنامہ پر ڈی سی پی پرنیہ اشوک نے دستخط کیے ہیں۔

مذکورہ حکمنامہ کے تحت کورونا وائرس کے بارے میں اور ایسے پیغامات جن سے صحت عامہ پر اثر پونے کا اندیشہ ہوسکتا ہے۔اور امن وامان کے لیے خطرہ پیدا ہو ،ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
پولیس کے ایک ترجمان کے مطابق اس طرح کی پوسٹ یا پیغامات کے لیے گروپ ایڈمن حضرات زمہ دار ہوں گے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading