سماجی کارکن ولی اولدین فاروقی کی جانب سے غریبوں میں کھچڑی او ر فروٹ کی تقسیم

بلولی:( ابرار بیگ ) کورونا وائرس کی دہشت کے سبب پوری دنیا میں اس مرض کی وباء سے بچنے کیلے تمام تر احتیاتی تدابیر کا استعمال کیا جارہا ہے۔ حکومت ہند کی جانب سے بھی پورے ملک بھارت میں 14 اپریل تک لاک ڈاون کا اعلان کیا گیا ۔ جس کے بعد روزانہ مزدوری کرکے اپنے اور بال بچوں کا گزر بسر کرنے والے افراد اس کورونا وائرس کی بیماری سےحفاظت کیلے اپنے گھروں میں بند ہے۔جس کی وجہہ سے دو وقت کی روٹی کی ضرورت رہتی ہے۔ اسی کے پیش نظر شہر بلولی میں گزشتہ کئ دنوں سے نوجوان سماجی کارکن ولی اولدین فاروقی اپنے ساتیھوں کے ہمراہ شہر کے مختلف وارڈس میں غریب و مزدور پیش افراد کو کھیچڑی اور فروٹ فراہم کررہے ہیں۔ ولی اولدین فاروقی کی جانب سے کی جانے والی اس پہل کو دیکھتے ہوے گزشتہ روز ناندیڑ ضلع کے رکن پارلیمنٹ پرتاپ پاٹل چکھلیکر نے بزریعہ فون کرتے ہوے انکی اس سماجی کام کو سہراتے ہوے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔