سماجی ‘تعلیمی شعبہ جات میں خدمات ا نجام دینے والی سینکڑوں تنظیموں کی ستیش چوہان کوتائید

اورنگ آباد: 29نومبر۔(ورق تازہ نیوز)اورنگ آباد گریجویٹ حلقہ میں مہااگھاڑی کے نامزد امیدوار ستیش چوہان کو مراٹھواڑہ میں سماجی‘تعلیمی شعبہ جات میں خدمات انجام دینے والی سینکڑوں تنظیموں کی تائید کا اعلان کیاگیا ہے۔شہر کے دیوگیری کالج میں ان تنظیموں کاایک مشترکہ اجلاس منعقدہوا جس میں متحدہ طور پر یہ فیصلہ کیاگیاکہ ستیش چوہان کو تیسری بار بھی اکثریتی ووٹوں سے جیت دلوائیں گے ۔

امیدوار چوہان نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وہ تیسری بار منتخب ہورہے ہیں ۔اور انھوں نے جووعدے کئے ہیں انھیں اولین فرصت میں پائے تکمیل کو پہنچائیں گے ۔ اجلاس میں یونیورسٹی پریشد کے ممبر ڈاکٹر راجیش کرپے ‘ ڈاکٹر پھالچندر سلام پورے ‘ڈاکٹراسمیتا اوچار ] ڈاکٹر لکشمی کانت شندے ‘ ڈاکٹرمسکے ‘ڈاکٹرماروتی‘ ڈاکٹر کیلاش پاتھریکر‘ ڈاکٹراوماکانت راٹھوڑ‘ ڈاکٹرسنجے کامڑے ‘ ڈاکٹرشفیع شیخ‘ پروفیسر امباداس ور ڈاکٹر سندیپ پاٹل وغیرہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یونیورسٹی کی پروفیسرسنگھٹنا ‘باموکٹادرج فہرست ذاتوں اور جماعتوں کی آشرم اسکول سنستھا چالک ایسوسی ایشن ‘مہاراشٹر راجیہ پسماندہ انڈسٹریز سہکاری سنگھرش سنستھا‘نیشنل اردو ٹیچرس یونین ‘اردو ایجوکیشن سوسائٹی ‘ ایس ایف آئی ‘ریپاتی گوئی گٹ‘ پروگامی شکشک سنگھٹنا‘مہاراشٹرانگلش اسوسی ایشن ‘ آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس اسوسی ایشن اورنگ آباد‘ مہاراشٹر راجیہ اردو اقلیتی شکشک سنگھٹنا کے علاوہ دیگر کئی تنظیموں نے ستیش چوہان کو اپنی مکمل تائید کااعلان کیا۔

 

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading