سفارت خانہ ہند میں پرواسی بھارتیہ دیوس کا شاندار انعقاد

ریاض(کے این واصف ) سفارت خانہ ہند ریاض مین ‘‘ پرواسی بھارتیہ دیوس’’ ( یوم غیر مقیم ہندوستانی) کا شاندار پیمانے اہتمام کیا گیا۔ ایمبیسی آڈیٹوریم مین منعقد اس سالانہ تقریب کا افتتاح سفیر ہند ڈاکٹر اوصاف سعید نے روایتی شمع روشن کرکے کیا۔ اس موقع پر حاضرین کو مخاطب کرتے ہوئے اوصاف سعید نے کہا کہ ہندوستان دنیا کی پانچویں بڑی معیشت ہے جو مستقبل قریب مین جاپان کو پیچھے چھوڑتے ہوے چوتھے نمبر پر آجائے گی۔ انھون نے کہا کہ ملک کی معاشی ترقی مین این آر آئیز کا اہم حصہ ہے۔ انھون نے بتایا کہ ہندوستان کی جملہ آبادی کا ایک فیصد دنیا کے مختلف ممالک مین بحیثیت این آر آئی رہتے ہین اور اپنی آمدنی کا بڑا حصہ وطن بھیجتے مین۔ اس مین گلف مین مقیم ہندوستانیون کا اہم رول ہے۔ اوصاف سعید نے بتایا کہ ہند سعودی تعلقات تاریخی اہمیت کے حامل ہین۔ اور ہماری آزادی کے 75سال کے ساتھ امسال ہند سعودی سفارتی تعلقات کے بھی 75سال مکمل ہوئے۔ اپنے خطاب کے بعد سفیر ہند نے گزرے سال کی سرگرمیون پر مشتمل ایک آڈیو پریزنٹیشن کے ذریعہ تفصیلات پیش کین۔ انھوں نے بتایا کہ کورونا وبا کے دوران ‘‘ وندے بھارت مشن’’ کے تحت آٹھ لاکھ ہندوستانیون کو وطن بھیجا گیا۔ نیز12ہزار سے زائد جیلون مین بند ہندوستانیون کو رہا کرواکر وطن روانہ کیا گیا۔ اوصاف سعید نے بتایا کہ سعودی عرب سے تعلیمی تعاون کے حصول کی کوششین تیزی سے جاری مین۔ اس سلسلہ میں سعودی کی کئی جامعات کے ساتھ کامیاب اجلاس منعقد ہوئے ہیں۔ انہوںنے بتایا ک’’آزادی کا امرت مہا اوتسو‘‘کے مختلف تفریحی پروگرامز کے ساتھ سعودی میں انڈین کرکٹ ٹیم میچس کے انعقاد کے بھی امکانہیں۔آخر مین رقص اور گیتوں پر مشتمل ایک رنگارنگ کلچرل پروگرام کا انعقاد بھی عمل میں آیا۔ ابتدا مین ناظم تقریب، سکریٹری پریس اینڈ انفارمیشن مس ریتویادو نے مہمانون کا استقبال کیا۔

Leave a comment