سعودی ولی عہد نے ترکیہ میں "السلام علیکم” سے نئی روایت کیسے قائم کی؟

حال ہی میں سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کے دورہ ترکیہ کے دوران ان کے شاندار استقبال کے ساتھ ساتھ ایوان صدر میں ان کے پروٹوکول کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہے جس میں انہوں نے ترکیہ کے روایتی پروٹوکول سے ہٹ کر’خوش آمدید عسکر‘ کےبجائے گارڈ کے دستے کو’السلام علیکم‘ کہہ کر مخاطب کیا۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی انقرہ میں صدارتی احاطے میں آمد اور ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوآن کے ساتھ استقبالیہ تقریب کے دوران وہ نیلے قالین پر آگے بڑھے۔ ترک صدارتی گارڈ کے سامنے کھڑے ہوئے جہاں انہیں سلامی دی گئی۔ اس موقعے پر شہزادہ محمد بن سلمان نے ترک دستے کو’السلام علیکم‘ کہا۔

حالانکہ گذشتہ ایک صدی سے زائد عرصے سے یہ روایت چلی آ رہی ہے کہ ترک ایوان صدر میں آنے والے عالمی رہ نماؤں کو استقبال کے موقعے پر’خوش آمدید عسکر‘ کہنا ہوتا ہے۔ جس کے جواب میں وہ مہمان رہ نما کو’شکریہ جناب‘ کے الفاظ میں جواب دیتے ہیں۔

Leave a comment