سری لنکا کے بلے باز پاتھن نشان کے سر پر گیند لگنے سے زخمی ہو گئے جس کے بعد انہیں اسپتال لے جانا پڑ ا۔ اس کے بعد سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان پریکٹس میچ کو منسوخ کرنا پڑگیا۔بیس سال کے نشانئا شارٹ لیگ پر کھڑے تھے جب آف اسپنر نشان پیرس کی گیند پر جوس بٹلر نے شاٹ کھیلا جو نشانا کے سر پر جا لگی۔ انہوں نے اس وقت ہیلمیٹ پہنا ہوا تھا لیکن گیند سر پر اتنی تیزی سے لگی کہ وہ زمین پر گر پڑے۔سری لنکا کے کھلاڑی کے گرتے ہی انگلینڈ کے ٹیم ڈاکٹر معز مغل پچ پر دوڑ کر پہنچے اور نشانکا کی حالت دیکھی۔ نشان?ا 20 منٹ تک میدان پر پڑے رہے جس کے بعد اسٹریچر کے ذریعہ اسپتال لے جایا گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ نشان?ا کے گردن میں تیز درد تھا۔سری لنکا بورڈ الیون کے کوچ اوش?ا گناوردنے نے کہا، "فی الحال نشانا کی حالت مستحکم ہے، لیکن ڈاکٹر ان ان کا ایم آر آئی سکین کرا رہے ہیں۔ نشانکا کے ہیلمیٹ سے لگ کر گیندسلپ میں کھڑے اینجلیو میتھیوز کے ہاتھوں میں پہنچی جس سے بٹلر آوٹ ہوگئے۔لیکن اس حادثے سے سبھی فکرمند نظر آرہے تھے اور 20 سالہ بلے باز کے پچ پر گرنے سے میچ میں 20 منٹ کی تاخیر ہوئی اور پھر دونوں ٹیم چائے کے وقفہ کے لئے چلی گئیں۔