عامر خان کے خلاف مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی شکایت درج

لکھنو:یکم نومبر ۔(ایجنسیز)دیوالی کے موقع پر ریلیز کیلئے تیار فلم ٹھگس آف ہندوستان اب قانونی پیچیدگیوں میں پھنس گئی ہے۔ اترپردیش کے جون پور شہر میں فلم ساز ، ڈائریکٹر اور فلم کے اداکار عامر خان کے خلاف ایک مخصوص ذات کی ہتک عزت اور جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی شکایت درج کرائی گئی ہے۔ شکایت کنندہ کا نام ہنس راج چودھری ہے۔ اس کیس کی سماعت 12 نومبر کو ہوگی۔آپ کو بتادیں کہ اس فلم کا ٹائٹل بدلنے اور ملاح سے پہلے فرنگی لفظ ہٹانے سے متعلق میمورینڈم دو دن پہلے نشاد سماج کے لوگوں نے بھی ضلع افسر کے توسط سے صدر جمہوریہ کو بھیجا تھا۔ عامر خان کی فلم ٹھگس آف ہندوستان انگریزی ناول پر مبنی ایک آزادی کی کہانی ہے۔ اس فلم میں 1795 کے واقعہ دکھایا گیا ہے۔اپنی شکایت میں ہمانشو اور برجیش نے لکھا ہے کہ جان بوجھ کر فلم کی تشہیر کیلئے اور زیادہ منافع کمانے کیلئے غلط طریقے سے فلم کا ایسا نام رکھا گیا ہے اور مخصوص ذات کی فلم میں ہتک عزت کی گئی ہے۔وہیں اس میں یہ معاملہ بھی اٹھایا گیا ہے کہ جب یہ کہانی کانپور ضلع کی ہے ، تو فلم کا نام ٹھگس آف ہندوستان رکھنے کا کیا مطلب ہے۔ فلم میں عامر خان فرنگی ملاح کا کردار کاادا کررہے ہیں۔ فلم میکرس جانتے تھے کہ اس کی مخالفت ہوگی اور اس وجہ سے یہ اور زیادہ کمائی کرے گی۔آپ کو بتادیں کہ عامر خان کی فلم 8 نومبر 2018 کو ریلیز ہوگی۔ فلم کا ڈائریکشن وجے کرشن آچاریہ نے کیا ہے۔ وہیں اس فلم میں عامر خان کے علاوہ امیتابھ بچن ، فاطمہ ثنا شیخ اور کٹرینہ کیف اہم رول میں نظر آئیں گے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading