سرینگر: دہشت گردانہ حملے کے بعد بھارت کی طرف سے اپنائے گئے خطرناک تیوروں کو دیکھتے ہوئے پاکستان نے سرحد پر اپنی فوج میں اضافہ کردیا ہے ۔ آر ایس پورہ سیکٹر کے دیہاتیوں کا کہنا ہے کہ گذشتہ رات پاکستانی سرحد کے نزدیک کافی ہلچل دیکھی گئی ہے ۔ وہیں پاکستان کی اس حرکت سے سرحد سے متصل علاقوں کے دیہاتیوں میں بھی پاکستان کی جانب سے گولا باری کرنے کا ڈر بنا ہوا ہے ۔ شام ڈھلنے پر زیادہ سرحدی دیہات اپنے گھروں میں رہی رہنا بہتر سمجھ رہے ہیں ۔
انتظامیہ کی جانب سے سرحد سے متصل علاقوں میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کرنے کے ساتھ جموں جانے والی گاڑیوں کو روکا جارہا ہے ۔ انہیں گاڑیوں کو آگے جانے دیا جارہا ہے جو سرکاری حکومتی محکموں میں کام کررہے ہیں ۔ رات کے وقت پولیس کے ساتھ فوج کے جوان بھی آر ایس پورہ کے حساس علاقوں میں نظر رکھے ہوئے ہیں ۔
بتا دیں کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے حملے کے بعد کہا تاھ کہ سکیورٹی فورسز کو جیش محمد کی اس حرکت کا جواب دینے کیلئے پوری چھوٹ دے دی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جوانوں کی شہادت بے کار نہیں جائے گی ۔ دشمنوں سے بدلہ کب اور کیسے لینا ہے اس کا وقت اور مقام خود فوج ہی طے کرے گی ۔
#Pakistan #PulwamaAttack #India