سادھو پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے غلط طریقے سے حلف لینے پر پارلیمنٹ میں ہنگامہ۔ ویڈیو

نئی دہلی۔ لوک سبھا میں اس وقت ہنگامہ برپا ہوگیاجب بھوپال سے نومنتخبہ بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ پرگیا سنگھ ٹھاکر نے لوک سبھا میں غلط حلف لیا۔پرگیا

سنگھ ٹھاکر نے رکن پارلیمنٹ کی حیثیت سے ’سادھوی پرگیا سنگھ ٹھاکر پورن چتا نند اودیش آنند گیری‘ کے نام پر حلف لیا۔

اسپیکر نے جب پرگیا ٹھاکر سے کہاکہ وہ ایشوار یاائین کے نام پرحلف لیں۔ اس کے بعد بھی پرگیا سنگھ ٹھاکر نے غلط انداز میں حلف لیا۔

پھر اسپیکر نے پرچہ اپنے پاس طلب کرکے اس کی جانچ کرتے ہوئے انہیں ہدایت دی کہ وہ حلف درست اندازمیں لیں۔

دراصل پرگیا سنگھ ٹھاکر نے اپنے نام کے ساتھ اپنے مذہبی گروکا نا م بھی جوڑ دیاتھا جو دستوری حلف کے خلاف ہے۔

پرگیا سنگھ ٹھاکر نے تین مرتبہ کوشش کے بعد اپنا حلف پورا کیاجس کی وجہہ سے وہ نہ صرف مذاق کا موضوع بنی رہیں بلکہ اپوزیشن کی جانب سے غلط طریقے سے حلف لینے پر ہنگامہ بھی کھڑا کیاگیا۔

پیش ہے پرگیاسنگھ ٹھاکر کا ویڈیو

Read More – یہ ایک سینڈیکیڈیڈ فیڈ ہے ادارہ میں اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. بشکریہ سیاست ڈاٹ کام-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading