سابق مرکزی وزیر عبدالرحمن انتولے کے فرزند نوید انتولے کی رحلت

ممبئی،28,اپریل (یواین آئی) مہاراشٹر کے سابق وزیراعلی اور مرکزی وزیر مرحوم عبدالرحمن انتولے کے فرزند نوید انتولے کا منگل کی رات دیر گئے دوری قلب کی وجہ سے انتقال ہوگیا۔انہیں روزہ افطار کے بعد شدید دورہ پڑا تھا.
موصولہ اطلاع کے مطابق انہیں دل کا دورہ پڑا تو فوری طور پر ان کی رہائش نزد منترالہ سے قریبی سیفی اسپتال لے جایا گیا ،جہاں پہنچنے سے قبل ان کی روح قفس عنصری سے پرواز کرکے اپنے مالک حقیقی سے جا ملی۔

مرحوم نوید انتولے سیاست میں سرگرم نہیں تھے ،حالانکہ ان کے بہنوئی مشتاق انتولے سیاست دان ہیں اور انجمن اسلام کے نائب صدر بھی ہیں ،لیکن 2018 میں نوید انتولے نے وزیر اعلی اور شیوسینا کے لیڈرادھو ٹھاکرے کی موجودگی میں شیوسینا میں شمولیت اختیار کی تھی اور خطہ کوکن میں عوامی فلاح وبہبود کے کام سرگرم ہوگئے تھے۔

ان اچانک موت پر حلقہ کوکن کی شخصیات نے گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے،وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے اپنے تعزیتی پیغام میں دکھ ظاہر کیا ہے اور انتولے خاندان کے ساتھ اپنے والد کے تعلقات کا حوالہ دیا ہے،حال میں ادھو ان کی والدہ نرگس انتولے کی کتاب کے اجراء کی تقریب میں شریک ہوئے تھے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading