ایس آئی او ساؤتھ مہاراشٹر کی اپیل

مکرمی
السلام علیکم !

اللہ تعالی کے فضل و کرم سے یہ پیغام آپ کو بہترین صحت اور ایمان کے جذبے کے ساتھ موصول ہو۔

*موضوع : اپیل براۓ اخلاقی و مالی امداد*

*اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا (ایس آئی او)* ایک نظریاتی تنظیم ہے جو اپنے قیام ۱۹ اکتوبر ۱۹۸۲ کے بعد سے تاحال طلباء برادری کی علمی و اخلاقی ترقی اور صلاحیتوں کی نشوونما کے کام انجام دے رہی ہے۔ ایس آئی او کی کوشش ہے کہ طلباء اور نوجوانوں کو الہی ہدایت کی روشنی میں معاشرے کی تعمیر نو کے لئے تیار کرے۔ شخصیت کے ارتقاء اور برائیوں کے خاتمے کا ایس آئی او کا پیغام آج ملک بھر میں ہزاروں طلباء کے دلوں کی صدا بن چکا ہے.

ایس آئی او ساؤتھ مہاراشٹر زون کی سربراہی میں چل رہی سرگرمیوں سے آپ کو باخبر کرنا ہمارے لئے باعث مسرت ہے۔ ہم بنیادی طور پر درج ذیل کاموں پر خصوصی توجہ دیتے ہیں:

*⬅️ کیمپس و تعلیمی سرگرمیاں*
*⬅️ دعوت ( برادران وطن کے سامنے اسلام کی دعوت کو عام کرنا )*
*⬅️ سماجی سرگرمی*
*⬅️ طلباء و نوجوانوں کی دینی و اخلاقی تربیت، تاکہ وہ مستقبل قریب میں اسلام کے لئے مشعل راہ بن کر ابھریں۔*

ایس آئی او آف انڈیا ملک بھر میں طلباء برادری کے مختلف مسائل کو وقتاً فوقتاً اٹھاتی رہی ہے، چاہے وہ تعلیمی مسائل ہو یا طلباء پر زیادتی ۔

ہم تعطیلاتی اسلامی کیمپ، دعوتی اسٹالز، کتب اسٹالز، ماہانہ اسکول لیکچرز و پروگرام ، علاقائی تزکیہ کیمپ، نوجوانوں کے لئے اخلاقیاتی مہم، تربیتی ورکشاپس ، مطالعاتی مراکز ، خدمت خلق کے کام وغیرہ جیسی سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں۔

معاشرتی سرگرمیاں جیسے *سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے خلاف احتجاجی مظاہرے* منعقد کرنا، ان مظاہروں میں لوگوں کو شریک کرنا اور مظاہروں کی قیادت کرنا بھی ایس آئی کی کاوشوں کا ایک اہم حصہ ہے۔

اس کے علاوہ حال ہی میں عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے مکمل بند کے چلتے *غریب، مزدور اور ضروت مند عوام تک اناج اور راشن کٹس وغیرہ کی رسائی* میں بھی تنظیم کا غیر معمولی کردار رہا ہے۔

اور یہ سب ممکن ہوا ہے صرف اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور آپ کی فعال حمایت و امداد سے۔

ان متفرق سرگرمیوں کی انجام دہی آپ جیسے حضرات کے مالی تعاون سے کی جاتی ہے۔ میں، ایس آئی او ساؤتھ مہاراشٹر کے نمائندے کی حیثیت سے، آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ آپ اپنی زکوٰۃ، صدقات و عطیات کا ایک حصہ ایس آئی او کے لیے ضرور مختص فرمائیں۔

ہم سورہ توبہ (القرآن 9:60) میں مذکور آٹھ مدوں میں سے *فی سبیل اللہ* (اللہ کے مقصد کے لئے جدوجہد کرنے والے) کے زمرے کے تحت زکوٰۃ لیتے ہیں۔ "یہ صدقات تو دراصل فقیروں اور مسکینوں کے لیے ہیں اور ان لوگوں کے لیے جو صدقات کے کام پر مامور ہوں، اور ان کے لیے جن کی تالیفِ قلب مطلوب ہو ۔ نیز یہ گردنوں کے چھڑانے اور قرضداروں کی مدد کرنے میں اور راہِ خدا میں اور مسافر نوازی میں استعمال کرنے کے لیے ہیں۔ ایک فریضہ ہے اللہ کی طرف سے اور اللہ سب کچھ جاننے والا اور دانا و بینا ہے۔" (القرآن 9:60)

مالی تعاون کے علاوہ ہم آپ سے اپنی سرگرمیوں کے بابت مفید مشوروں اور دعاؤں کے بھی طلبگار ہیں.

"`SIO South Maharashtra request you to Donate"`

آپ اپنے عطیات براہِ راست ہمارے بینک کھاتے میں جمع کر سکتے ہیں۔

*Accounts details*
SIO South Maharashtra
A/C No : 33803920680
Branch : Juna Mondha
Bank :State Bank of India
IFSC code : SBIN0007068

📞 7709893363 /8983087587

اللہ ہمارا حامی و ناصر ہو.
والسلام

منجانب
ایس آئی او
مہاراشٹر ساؤتھ زون

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading