اگر آپ اکثر آن لائن کمپنیوں سے کھانے کا آرڈر دیتے ہیں تو یہ خبر آپ کو حیرت میں ڈال سکتی ہے۔ دراصل ، ایک خاتون نے اپنے گھر سے آن لائن فوڈ ڈلیوری ایپ زومیٹو سے کھانے کا آرڈر دیا۔ وقت پر کھانا نہیں پہنچنے پر خاتون نے اس کو لینے سے انار کر دیا تو ملزم ڈلیوری بوائے نے غصے میں آکر اس کے چہرے پر پنچ مار دیا۔ خاتون نے اس واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے ، جس میں اس کی ناک سے خون بہتا ہوا یکھا جاسکتا ہے۔ اس ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی صارفین کا ڈلیوری بوائے پر غصہ پھوٹ گیا ۔
اپنے اس ویڈیو میں بنگلورو کی بیوٹی انفلوانسر ہتیشا چندرانی نے زو میٹو ڈلیوری بوائے پر جسمانی بدسلوکی کرنے کاالزام عائد کیا ہے۔ہتیشا نے بتایا کہ انہوں نے 9 مارچ کی سہ پہر 3.30 بجے یہ آرڈر دیا تھا ، لیکن شام 4.30 بجے انہیں یہ آرڈر ملا۔ آرڈر وقت پر موصول نہیں ہوا ، اس لئے انہوں نے کسٹمر سپورٹ کو فون کرکے آرڈر منسوخ کردیا۔ اسی دوران ڈلیوری بوائے کھانا لے کر اس کے گھر پہنچا۔ اس خاتون نے بتایا کہ جیسے ہی اس نے آدھا دروازہ کھول کر کھانا لینے سے انکار کیا ، ڈلیوری بوائے غصے میں آکر زبردستی گھر کے اندر داخل ہوا اور مجھے ایک گھونسا ناک پر مار دیا۔ اس کے بعد وہ وہاں سے فرار ہوگیا۔
اس واقعے کے بعد ، زومیٹو نے وضاحت کرتے ہوئے خاتون سے معافی مانگی اور ملزم کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت دی ہے ۔ ہمارے ریپریزینٹو ( مقامی نمائندے )جلد ہی آپ سے رابطہ کریں گے۔ ہم پولیس تفتیش سے لے کر میڈیکل کیئر تک ہر چیز میں آپ کی مدد کرنے کے لئے ساتھ رہیں گے زومیٹو نے کہا کہ ہمیں اس واقعے پر بیحد شرمندہ ہیں ۔ اسی دوران ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ، صارفین نے ملزم کے خلاف گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ ایک صارف کا کہنا ہے کہ اس واقعے نے مجھے پوری طرح ہلا کر رکھ دیا۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے۔