ریلوے کے 1.4 لاکھ عہدوں پر بھرتی کے لئے دسمبر کے شروع میں ہوںگے امتحان

نئی دہلی، 5 ستمبر (یو این آئی) انڈین ریلوے میں تقریباً 40 ہزار عہدوں پر بھرتی کے لئے 15 دسمبر سے آن لائن کمپیوٹر پر مبنی امتحان شروع ہوجائیں گے۔ریلوے بورڈ کے صدر اور چیف ایکزیکیٹیو افسر (سی ای او) ونود کمار یادو نے آج یہاں ایک ورچوول پریس کانفرنس میں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ نیٹ اور دیگر امتحانات کے انعقاد کے بعد طے ہوا ہے کہ ریلوے کے لئے پہلے سے اعلان شدہ ایک لاکھ 40 ہزار 640 عہدوں کے لئے بھرتی امتحان 15 دسمبر سے شروع ہوجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ان عہدوں کے لئے 2 کروڑ 42 درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔ ان سبھی درخواستوں کی جاچ کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔ اب ان امیدواروں کے امتحان کی تیاری کی جارہی ہے۔ امتحان کی تاریخ کا جلد ہی اعلان کردیا جائے گا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسسٹنٹ لوکو پائلٹ کے لئے جن لوگوں کا انتخاب ہوچکا ہے، انہیں یقینی طور پر سروس میں لیا جائے گا۔ کووڈ۔ 19 وبا کے سبب پیدا ہوئی صورتحال کی وجہ سے ان کی جوائننگ میں تاخیر ہوئی ہے کیونکہ انہیں مشین اور لوکو موٹیو پر تربیت دینے کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہیں فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ جن کا بھی انتخاب ہوا ہے وہ حتمی ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading