ممبئی:ہریانہ کی رقاصہ اور بگ باس میں حصہ لے چکیں سپنا چودھری اب بالی ووڈ میں اپنا ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں۔ بالی ووڈ میں سپنا فلم ’دوستی کے سائڈ افیکٹس ‘سے اپنے کریئر کی شروعات کریں گی۔ اس فلم میں وہ ایک پولیس افسر کے کردار میں نظرآ?ئیں گی، ان کا رول ایکشن سے بھرا ہوگا۔اس فلم پربات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ انہیں زندگی کے ہر موڑ پر ایسے دوست ملے ہیں جنہوں نے انہیں دھوکہ دیا لیکن یہ زندگی کا سبق بھی ہے۔ سپنا چودھری نے کہا ”کچھ لوگ مجھے گھمنڈی کہتے ہیں کہ کامیابی میرے سر پر چڑھ گئی ہے۔ میں ان سے کہنا چاہوں گی کہ میں نے بڑی محنت سے اپنی یہ پہچان بنائی ہے“۔سپنا نے مزید کہا کہ ”میں اپنی ماں سے بےحد پیار کرتی ہوں اور آج میں جو کچھ بھی ہوں وہ اپنی ماں کی وجہ سے ہی ہوں۔اگر میری ماں آج یہ کہیں کہ اپنا کام اور کریئر چھوڑ کر گھر بیٹھ جاو¿ تو میں سب چھوڑ دوں گی۔ماں جو کہیں گی میں وہی کروں گی“۔