نئی دہلی: کانگریس نے مودی حکومت کی دوسری مدت کار کے پہلے دن سبسڈی اور بغیر سبسڈی والے رسوئی گیس سلنڈروں کی قیمتوں میں اضافہ کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے عوامی مفاد میں اسے واپس لینے کی مانگ کی ہے۔
کانگریس کے محکمہ مواصلات کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے پارٹی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس میں کہا کہ حکومت نے مسلسل چوتھے مہینے سبسڈی اور غیرسبسڈی والے گیس سلنڈروں کی قیمت بڑھاکر لوگوں کے سامنے بحران پیدا کردیا ہے۔ حکومت کو عوامی مفاد میں فوری طور پر اپنے فیصلے پر از سر نو غور کرنا چاہیے۔
Randeep Singh Surjewala on Leader of Opposition: We will not stake a claim to the Leader of Opposition till we have the strength of 54 & since we don't have we're not going to stake a claim. https://t.co/Yjthql3coc
— ANI (@ANI) June 1, 2019
سرجے والا نے کہا کہ بغیر سبسڈی والے رسوئی گیس سلنڈر کی قیمت 25 روپے بڑھائی گئی ہے اور سبسڈی والے سلنڈر کی قیمت 1.23 روپے بڑھائی گئی ہے۔ اس سلنڈر کی قیمت 16 مئی 2014 کو 412 روپے تھی جو اب 497.37 روپے ہوگئی ہے۔
سرجے والا نے مزید کہا کہ اس اضافہ سے اجولا یوجنا کے تحت سلنڈر پانے والے لوگوں کو زیادہ پریشانی ہوگی، اس لئے حکومت کو قیمتوں میں اضافہ کو فوری طورپر واپس لے لینا چاہیے۔
– Source بشکریہ قومی آواز بیورو—
