
پنجاب میں راولپنڈی ڈینگی مچھر سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ضلع بن چکا ہے، ڈینگی کے حملوں میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 150 افراد ڈینگی بخار میں مبتلا ہوچکے ہیں جس سے ڈینگی سے متاثر مریضوں کی تعداد 7 ہزار آٹھ سو 86 ہوچکی ہے جبکہ 34 افراد ڈینگی بخار جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
راولپنڈی سیکرٹری ہیلتھ کا کیمپ آفس، وزیراعلی کی سخت ہدایات اور تینوں الائیڈ ہسپتالوں میں اضافی انتظامات کے باوجود ڈینگی مچھر کسی کے قابو میں نہیں، ڈینگی مچھر کو شکست دینے کے لیے پنجاب حکومت نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو بھی تبدیل کیا تھا اور لاہور سے ڈینگی ایکسپرٹس کی ٹیمیں اور موبائیل ہیلتھ یونٹس بھی راولپنڈی منتقل کردئیے گے تھے لیکن ڈینگی مچھر قابو میں نہیں آرہا، شہریوں پر ڈینگی کے وار سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوچکے ہیں۔
یہ ایک سینڈیکیڈیڈ فیڈ ہے. جس میں ادارہ نے کوئی ترمیم نہیں کی ہے. بشکریہ سچ نیوز پاکستان – اصل لنک