رام مندر کی تعمیر کے ضمن میں ناندیڑمیں یکم ڈسمبر کوہندوتنظیموں کاا جلاس

ناندیڑ:29نومبر ۔( ورق تازہ نیوز)ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کےلئے سادھو سنتوں کی رہنمائی میں ملک بھر کے 526 اضلاع میں وشوہندو پریشد کی جانب سے اجلاسوں کاانعقادکیاجارہا ہے ۔ اسی کے مدنظر ناندیڑ میں بھی یکم ڈسمبر کو ”ہونکار“ سبھامنعقد کی جارہی ہے ۔ اس طرح کی اطلاع پرانت دھرم پرسار چیف کرشنا دیشمکھ نے دی ہے ۔ رام مندر کے لئے حکومت قانون بنائے یاآرڈیننس جاری ہے لیکن رام مندر کی تعمیر جلد سے جلد کی جائے اس طرح کابیان دیشمکھ نے دیا ہے ۔ یکم ڈسمبر کو شام پانچ بجے نیو مونڈھا کے کرشی اتپن بازار سمیتی کے میدان پر اجلاس کاانعقاد کیا جارہا ہے ۔ جس میں اہم مقرر کی حیثیت سے اکھیل بھارتیہ سنگھٹن منتری وینائیک دیشمکھ شرکت کررہے ہیں ۔اس اجلاس میں مختلف سادھو سنت بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ ضلع بھر سے ورکرس شریک رہیں گے۔ دیشمکھ نے بتایا کہ اجلاس کی منصوبہ بندی کیلئے تعلقہ سطح پر اجلاس منعقد کئے جارہے ہیں ۔انکے مطابق ضلع بھرسے 20ہزار رام بھکتوں کی شرکت متوقع ہے۔

Leave a comment