راج ٹھاکرے کے بعدکانگریس لیڈروسابقہ وزیرورشاگائیکواڑ کی وزیراعلی شندے سے ملاقات

ممبئی:15/ اکتوبر( ورق تازہ نیوز)مہاراشٹر نو نرمان سینا (ایم این ایس) کے صدر راج ٹھاکرے نے آج ریاست کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے سے ان کی ‘ورشا رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

دونوں کے درمیان تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک بات چیت ہوئی۔ اس دورے کے بعد ریاست کی سابق اسکولی ایجوکیشن منسٹر اور کانگریس لیڈر ورشا گائیکواڑ بھی وزیر اعلیٰ سے ملنے پہنچ گئی ہیں۔

جب راج ٹھاکرے وزیر اعلیٰ سے ملنے باہر آئے تو ورشا گائیکواڈ شندے سے ملنے اندر گئیں۔ وزیرعلیٰ شندے کی جانب سے سیاسی قائدین کی میٹنگ سیشن کے پیش نظر چرچے شروع ہوگئے ہیں۔

راج ٹھاکرے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے سے ملنے ورشا بنگلے پہنچے، اورپھر ورشا گائیکواڈ کے دورے کی صحیح وجہ ابھی سامنے نہیں آئی ہے۔ لیکن کہا جا رہا ہے کہ یہ میٹنگ محکمہ اسکول ایجوکیشن میں کچھ سوالات کے پس منظر میں ہو رہی ہے۔

یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ راج ٹھاکرے نے ریاست میں صحت کے مسائل کے پس منظر میں شندے سے ملاقات کی۔ کیونکہ راج ٹھاکرے کے دورے کے دوران ریاست کے صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر تانا جی ساونت اور خواتین اور بچوں کی ترقی کے وزیر منگل پربھات لودھا بھی شندے کے ساتھ ملاقات میں موجود تھے۔

 

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading