رابرٹ وڈرا کو بیرونی سفر کیلئے دہلی عدالت کی اجازت

نئی دہلی ۔ 13 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کی ایک عدالت نے کانگریس کی سربراہ سونیا گاندھی کے داماد رابرٹ وڈرا کو جمعہ کے روز تجارت کیلئے بیرونی سفر کی اجازت دیتے ہوئے کہاکہ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) کے ان اندیشوں کی کوئی بنیاد نہیں ہے کہ وہ (وڈرا) ثبوتوں سے چھیڑچھاڑ کرسکتے ہیں۔ خصوصی جج اروند کمار نے وڈرا کو 21 ستمبر تا 8 اکٹوبر اسپین کا سفر کرنے کی اجازت دے دی۔ وڈرا فی الحال لندن کے 12 ، برائنسٹن اسکوائر میں 1.9 ملین پاونڈ مالیتی جائیداد کی خریدی کیلئے رقمی ہیرپھیر کے الزامات کا سامنا کررہے ہیں۔ عدالت نے اپنے حکمنامہ میں کہا کہ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کا مقدمہ محض دستاویزی ثبوتوں پر مبنی ہے لیکن اس ادارہ نے تاحال کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کیا ہے۔

Read More – یہ ایک سینڈیکیڈیڈ فیڈ ہے ادارہ میں اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. بشکریہ سیاست ڈاٹ کام-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading