دہلی کے شکر پور علاقے میں تصادم، پانچ دہشت گرد گرفتار

نئی دہلی: دلی پولیس کے اسپیشل سیل کی ٹیم نے یہاں تصادم کے بعد پانچ دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے جن میں دو پنجاب اور تین کشمیر کے ہیں۔ اسپیشل سیل کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ پیر کی صبح مشرقی دلی کے شکر پور علاقے میں تصادم کے بعد پانچ دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ان کے قبضے سے ہتھیار کے علاوہ دیگر مشتبہ سامان ضبط کیا گیا ہے۔ دو دہشت گرد پنجاب اور تین کشمیر کے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گرفتار کیے گئے لوگ کس دہشت گرد تنظیم سے تعلق رکھتے ہیں، فی الحال اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ پولیس جانچ میں مصروف ہے۔ ایسا امکان ہے کہ دہشت گرد راجدھانی میں کسی بڑے حملے کی سازش کر رہے تھے لیکن وقت رہتے سبھی کو گرفتار کرکے پولیس نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading