دہلی میں جینس پہنتی ہیں پرینکا اور عوام کے بیچ ساڑھی اور سندور میں آتی ہیں۔ بھاجپا لیڈر

بستی : پرینکا گاندھی کی سیاست میں اینٹری کے بعد یوپی کی سیاست میں ہل چل تیز ہو گئی ہے ۔ مخالف سیاسی جماعتیں مسلسل پرینکا کو لیکر بیان بازی کر رہی ہیں۔اتنا ہی نہیں پرینکا کی خوبصورتی کو لیکر بھی کئی سیاستدان بیان دے چکے ہیں۔ اب بی جے پی ممبر پارلیمنٹ ہریش دویدی نے پرینکا گاندھی کے لباس پرتبصرہ کیا ہے ۔
اتر پردیش کے بستی میں منعقد ایک پرو گرام میںمیڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ پرینکا جب دہلی میں رہتی ہیں تو جینس اور ٹاپ پہنتی ہیں اور جب پرینکا علاقوں میںعوام کے بیچ آتی ہیں تو ساڑھی پہن کر اور سندور لگا کر آتی ہیں۔ انہوں نے اس دوران راہل گاندھی پر بھی حملہ بولا ہے ۔ انہوں نے کہا راہل فیل ہیں تو پرینکا بھی فیل ہیں۔
آپ کو بتا دیں کہ کانگرس نے ابھی حال ہی میں پرینکا گاندھی کو سیاست میں اتارا ہے اور آئندہ لوک سبھا انتخابات کو دیکھتے ہوئے انہیں کانگرس کا جنرل سیکرٹری بنایا گیا ہے اور پوروانچل کا چارج دیا گیا ہے
#UttarPardesh #Basti #BJPMHarishDwivedi #Congress #PriyankaGandhi #RahulGandhi Fans of Priyanka Gandhi

Leave a comment