دہلی کے کئی میٹرو اسٹیشن بند، جامع مسجد پر لوگ جمع
شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ملک بھر میں مظاہرہ ہو رہے ہیں لیکن اس کا مرکز دہلی نظر آ رہا ہے کیونکہ یہاں پر بایاں محاذ کے تمام بڑے لیڈر مظاہرہ کی بڑی تیاری میں نظر آ رہے ہیں۔ ادھر ساجھی وراست کے تحت جامع مسجد دہلی سے شہیدی پارک کو جانے والی ریلی کے لئے بڑی تعداد میں لوگ جامع مسجد پر جمع ہو رہے ہیں۔ ادھر دہلی کے کئی مٹرو اسٹیشن بند کر دئے ہیں جن میں جامع مسجد، لال قلع، آئی ٹی او، پرگتی میدان وغیرہ شامل ہیں ۔ بایاں محاذ کا مظاہرہ 12 بجے منڈی ہاؤس سے شروع ہوگا۔ ادھر یوگیندر یادو کو پولیس نے حراست میں لیا۔
#WATCH Large number of protesters in Delhi's Red Fort area where Section 144 has been imposed. #CitizenshipAct pic.twitter.com/tH5j4dJjTZ
— ANI (@ANI) December 19, 2019
Delhi: Large number of protesters in Red Fort area where Section 144 has been imposed. #CitizenshipAct pic.twitter.com/ZCIR2zsBZ4
— ANI (@ANI) December 19, 2019
ادھر خبر ہے کہ لال قلع میں جو طلباء مظاہرہ میں حصہ لینے کے لئے گئے ہیں ان میں سے بھی کئی کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ واضح رہے کہ یہاں پر دفعہ 144لاگو ہے اس لئے یہاں پر چار سے زیادہ لوگ جمع نہیں ہو سکتے
تازہ خبروں کے مطابق مظاہر میں شرکت کے لئے جو بھی لال قلع پہنچ رہا ہے اس کو پولیس پکڑ کر بس میں بٹھا رہی ہے۔
یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-
