دہلی جمعیۃ علماء کے سیکریٹری کا ممبرا میں استقبال

تھانے (آفتاب شیخ)
دہلی کی نامور سماجی و ملی شخصیت حافظ محمد یوسف اعظمی کو حال میں جمعتہ علماء دہلی کا سیکریٹری نامزد کیا گیا ان کی ممبئی آمد پر راشٹروادی کانگریس پارٹی شردچندرا پوار گروپ کے ممبرا کے صدر شمیم احمد خان نے اپنی رہائش گاہ پر والہانہ استقبال کیا اور مبارک باد پیش کی ۔ اس موقع پرانوارالحق خان، شعیب خان، امتیاز خان، ببلو سمناں، سونو ہاشمی، جاوید میڈیکل، حاجی اسحاق، رضوان شیخ، عبدالباسط، دانش، نسیم خان و دیگر افراد موجود تھے۔