ناندیڑ:(ورق تازہ نیوز) ضلع میں گھروں میں چوری، نقب زنی اور دیگر جائیداد سے متعلق جرائم کی روک تھام کے لیے پولیس سپرنٹنڈنٹ، ناندیڑ کی ہدایت پر ناندیڑ شہر، اٹوارہ اور ناندیڑ دیہی سب ڈویژن میں خصوصی ‘اینٹی تھیفٹ پیٹرولنگ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ہ
ر ٹیم میں ایک پولیس افسر اور تین پولیس اہلکار شامل ہوں گے، جو روزانہ باقاعدگی سے گشت کریں گے۔ ان ٹیموں کی خصوصی توجہ بس اسٹینڈ، ریلوے اسٹیشن، اے ٹی ایم، بینک، پٹرول پمپ، تجارتی مراکز، ویران علاقوں اور چوری کے خدشے والے مقامات پر مرکوز رہے گی۔ان ٹیموں کی نگرانی پولیس کنٹرول روم کے ذریعے مسلسل کی جائے گی،
جبکہ اعلیٰ پولیس افسران بھی باقاعدہ معائنہ کریں گے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے جائیداد سے متعلق جرائم پر مؤثر کنٹرول حاصل کرنے میں مدد ملے گی اور شہریوں میں تحفظ کا احساس مزید مضبوط ہوگا۔