نئی دہلی: آئی سی سی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں بدھ کے روز 18 رن سے ملی بھارت کو شکست کے بعد سے پورا ملک صدمے میں ہے۔ وہیں کولکتہ میں ایسا بھی مداح تھا جو کہ ورلڈ کپ سے بھارت کے باہر ہونے کا صدمہ برداشت نہ کر سکا اور اس کی موت ہوگئی۔
دراصل بھارت – نیوزی لینڈ کا دلچسپ مقابلہ جب کلائمیکس پر تھا اس وقت کولکتہ کے سائیکل دکاندار شری کانت میتی اپنی دکان میں بیٹھے موبائل پر میچ دکھ رہے تھے۔ آخری 11 گیندوں میں بھارت کو 25 رن چاہئے۔ 49 ویں اوور کی دوسری گیند پر کوئی رن نہیں بنا۔ تیسری گیند پر دھونی ایک رن تیزی سے دوڑے اور دوسرے کیلئے اسی تیزی سے لوٹے لیکن مارٹن گپٹل کا سیدھا تھرو وکیٹ اکھاڑ چکا تھا اور دھونی رن آؤٹ ہوگئے۔ دھونی کے وکیٹ نے ایسا جھٹکا دیا کہ پلک جھپکتے ہی ان کی سانسیں تھم گئیں۔ جس کے بعد شری کانت کو فوراً ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کو مردہ اعلان کردیا۔
#DhoniRunOut #IndiaVsNewZealandFinal #Fan #Died #UrduNews