دھنے گاﺅں(ناندیڑ) میں رائل انفلڈ کے اسٹریٹ رائڈرس شوروم کاشاندار افتتاح

ناندیڑ:25ڈسمبر۔(ورق تازہ نیوز)دھنے گاوں(ناندیڑ) میںرائل انفلڈRoyal Enfieldموٹرسائیکل کے اسٹریٹ رائڈرس شوروم کا اراکین اسمبلی موہن راو ہمبرڈے اور بالاجی کلیانکر کے ہاتھوں آج 25ڈسمبر کوبعد نماز جمعہ شاندارافتتاح عمل میں آیا ۔ناندیڑ جنوب کے ایم ایل اے ہمبرڈے اور ناندیڑشمال کے ایم ایل اے کلیانکر اور وجئے یونکر سابقہ کارپوریٹرنے گاہکوں میں موٹرسائیکلیں تقسیم کیں ۔ اس پُرمسرت اور پُررونق کے موقع پر اسٹریٹ رائیڈرس شوروم کے روح رواں شہر کی ذی اثر و محترم شخصیت جناب شیخ مخدوم ‘اُن فرزند اور فرم کے مینیجنگ ڈائریکٹر ذکی احمد(M.Tech) اور دوسرے فرزند ندیم احمدسافٹ وئیرانجینئر ٹیکیساس(امریکہ) بھی موجود تھے ۔جو بالخصوص افتتاحی تقریب میںشرکت کی غرض سے امریکہ سے تشریف لائے تھے ۔

جناب شیخ مخدوم نے ہمارے نمائندے کوبتایا کہ رائل انفلڈ کی ناندیڑ ڈیلرشپ کےلئے کافی جدوجہد کرنی پڑی ۔ 55خواہشمند ڈیلرس ان کے مقابلے میں تھے لیکن کمپنی نے انھیں یہ ڈیلرشپ منظور کی ۔یہ اللہ رب العزت کابڑا کرم ہے ۔انھوں نے کہاکہ آج کی تاریخ میں آئندہ تین ماہ تک موٹر سائیکل کےلئے بکنگ ہوچکی ہے گر کوئی خواہشمند گاہک اسے خریدناچاہتا ہے تو اسے تین ماہ کاانتظارکرناپڑے گا۔اس سے ظاہر ہے کہ رائل انفلڈ ‘بائیک کی آج بھی کافی مقبولیت ہے ۔ رائل انفلڈ دنیا کی قدیم موٹرسائیکلینگ کمپنی ہے جس کا آغاز1901 میں ہواتھا۔کمپنی کے سات ماڈل ہیں جواسٹریٹ رائیڈرس کے شوروم میںدستیاب ہیں ۔

اس رنگارنگ تقریب میںناندیڑ میونسپل کارپوریشن کے ڈپٹی میئر مسعوداحمدخاں ‘ سابق ڈپٹی میئر شمیم عبداللہ‘ کارپوریٹرس عبدالرشید ‘ عبداللطیف ‘محمد ناصر ‘ سیدشیرعلی ‘ عبدالغفار‘فاروق بدویل‘ محمدمنتجب الدین کے علاوہ سوشل ورکر بابوبھائی کھوکے والے ‘دھنے گاوں گرام پنچایت کے ممبران اورسرپنچ‘Axis بینک کے مینجر‘اسٹاف ممبران کے علاوہ شہر کے معزز تاجروں ‘مذہبی اورسیاسی رہنماﺅں ‘ صحافیوں‘وکلاء‘ڈاکٹرس ‘اساتذہ‘وغیرہ کی کثیرتعداد نے شرکت کی ۔ اورجناب شیخ مخدوم اوراُن کے فرزندگان کو دل کی عمیق گہرائیوںسے مبارکباد پیش کی ۔فرم کی ترقی اورفلاح کےلئے دعا کی ۔ اس موقع پر ایک پُرتکلف ضیافت کا بھی نظم کیاگیاتھا ۔ تمام مہمانوں کا جناب شیخ مخدوم اور ان کے فرزندگان سے فرداً فرداً خلوص دل کے ساتھ استقبال اورشکریہ ادا کیا۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading