سہارنپور: 17 اگست(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع سہارنپور کے بہاری گڑھ علاقے میں بیوی کاا گلا گھونٹ کر قتل کرنے والے شخص کو پولیس نے سنیچر کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے بتایا کہ شیرپور گاؤں باشندہ سرجیت کو پولیس نے بیوی پرتبھا کے قتل کے معاملے میں گرفتار کیا ہے۔ پوچھ گچھ کے دوران ملزم نے بتایا کہ اس کی بیوی معمولی۔معمولی سی باتوں پر تنازعہ کھڑا کردیتی تھی۔ وہ ہر بار سے یہ دھمکی دیتی تھی کہ وہ خودکشی کر لے گی اور اسے پھنسا دے گی۔ اس بات سے پریشان ہو کر گذشتہ دنوں اس نے غصے میں آکر پرتبھا کا گلا دبا کر قتل کردی اور دو بچوں کو چھور کر فرا ر ہوگیا۔پولیس نے اسے پاس کے گاؤں کے جنگل سے گرفتار کیا ہے۔