دو خواتین کی خلائی چہل قدمی اولین تجربہ ، ناسا کا بیان

واشنگٹن ۔ 18 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی آسٹروناٹس کرسٹیناکوچ اور جسیکا میئر جمعہ کو خلاء میں چلنے والی پہلی اولین خاتون جوڑی بن گئی۔ اس طرح کا پہلا مشن مارچ میں منعقد ہونے والا تھا لیکن اسے خلائی ایجنسی نے منسوخ کیا کیونکہ اوسط جسامت کا ایک سوٹ ہی دستیاب تھا۔ تب تک مرد اور خاتون کی جوڑی خلاء میں جاتی رہی تھی۔ ناقص تیاری پر ناسا کو بعض گوشوں نے تنقید کا نشانہ بنایا۔ تاہم ناسا نے چند مہینوں میں ضروری انتظامات کرلئے اور کرسٹینا و جسیکا کو خلائی چہل قدمی کیلئے بھیجا۔ دونوں خواتین میں کرسٹینا نے اس مشن کی قیادت کی۔

Read More

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading