مصر میں ایک شخص نے اپنی نئی نویلی دلہن کو سر پر ڈنڈا مار کر زخمی کر دیا جس کے بعد وہ بے ہوش ہو گئی اور اسپتال جا پہنچی. پولیس نے چھان بین کے دورن جب دولہے سے اس کی وجہ پوچھی تو اس نے کہا کہ میری ماں نے مجھے تاکید کی تھی کہ اپنی بیوی کو پہلے ہی دن قابو میں رکھنا
.لڑکے نے بتایا کہ میری ماں نے مجھے کہا تھا کہ تمہارے بھائیوں نے ایسا نہیں کیا اور یہی وجہ ہے کہ ان کی بیویاں ایک نہیں سنتیں. دولہے نے بتایا کہا س نے گھر لاتے ہی دلہن کو 3 تھپڑ رسید کیے جس کے جواب میں دلہن نے بھی ایک تھپڑ دولہے کی گال پر جڑ دیا جس پر مشتعل ہو کر وہ کچن میں گیا اور لوہے کا ڈنڈا پکڑ کر اس کے سر پر دے مارا پولیس کا کہنا ہے کہ دلہن کو عروسی جوڑے میں اسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے بتایا کہ دلہن کو سنگین فریکچرز آئے ہیں.