دنیا کے عظیم لیگ اسپنر اپنے گھر میں تین لڑکیوں کے ساتھ پکڑ ے گئے

دنیا کے عظیم لیگ اسپنروں میں سے ایک آسٹریلیا کے سابق نائب کپتان شین وارن ایک مرتبہ پھر تنازع میں گھر گئے ہیں ۔ برٹش اخبار دی سن کی رپورٹ کے مطابق شین وارن نے تین لڑکیوں کے ساتھ رات گزاری ، جس میں سے ایک ان کی معشوقہ تھیں اور دو لڑکیاں کال گرل تھیں ۔ دی سن نے وارن کی کچھ تصویریں بھی شائع کی ہے ، جس میں تین لڑکیاں ان کے گھر سے باہر نکل رہی ہیں ۔

رپورٹ کے مطابق شین وارن ناتھ ویسٹ لندن میں اپنے گھر پر تین لڑکیوں کے ساتھ تھے ، جس میں سے ایک ان کی معشوقہ تھی ۔ وارن کے گھر سے آرہی تیز آوازوں کی وجہ سے پڑوسیوں کی نیند کھل گئی اور اس کے بعد اس معاملہ کا انکشاف ہوا. دی سن نے ایک چشم دید کے حوالے سے رپوٹ دی ہے کہ شین وارن اپنے گھر پر پارٹی کررہے تھے ۔ انہوں نے اپنے گھر کی کھڑکی بھی کھلی چھوڑی ہوئی تھی تاکہ لوگ آوازیں سن سکیں ۔ آواز اتنی تیز آرہی تھی کہ پڑوسیوں کی نیند تک کھل گئی اور دو گھنٹے کے بعد وارن کے گھر سے دو لڑکیاں باہر نکلیں ، جنہیں ان کی مبینہ معشوقہ چھوڑنے گئی تھی ۔ دی سن کی رپورٹ کے مطابق جو دو کال گرلس شین وارن کے گھر سے آئی تھی ، اس میں سے ایک کی عمر صرف 19 سال تھی وہیں دوسری لڑکی 27 سال کی تھی۔

اپنی رائے یہاں لکھیں