ہم اپنی مرضی سے مسلمان ہیں، ہمارے آباء واجداد کوکسی نے مجبور نہیں کیا تھا :اسد الدین اویسی

نئی دہلی : یوگ گوروبابا رام دیو کے بیان پراے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسدالدین اویسی نے جوابی حملہ کیا ہے۔ اویسی نے کہا، کہ”میں ان سے(رام دیو)سے کہنا چاہوں گاکہ اپنے عقائد کو اپنے تک ہی محدود رکھیں، اپنے عقائد کسی پرتھوپنا غلط ہے”۔اسی کے ساتھ اویسی نے رام دیو کے بیان پر کہا کہ ”آر ایس ایس اور سنگھ پریوار ہر مرتبہ اس طرح کے بیان دیتے ہیں۔ ہم اپنی مرضی سے مسلمان ہیں، ہمارے آباء واجداد کو کسی نے اس کیلئے مجبور نہیں کیاتھا۔

غور طلب ہے کہ رام دیو گجرات کے ناڈیا شہر میں سنت رام مندر کے زیر اہتمام منعقد کئے گئے یوگ کیمپ میں حصہ لینے گئے تھے ،جہاں میڈیا سے بات چیت کے دوران رام مندر مدعے پر بولتے ہوئے رام دیو نے کہا تھاکہ یہ بالکل سچ ہے کہ رام کی جنم بھومی ایودھیا ہے اور رام صرف ہندوؤں کے ہی نہیں بلکہ مسلمانوں کے بھی آبا ء واجداد ہیں۔بابا رام دیو نے یہ بھی کہا تھا کہ رام مندر ایودھیا میں نہیں بنے گا تو کیا مکہ مدینہ میں بنے گا۔
#AsaduddinOwaisi #Attack #RamDev #WeAreMuslims #ByChoice Asaduddin Owaisi Asaduddin Owaisi Akbaruddin Owaisi – Youth Icon

Leave a comment