دسو یں اور بارہویں بورڈ امتحانات 2025کا شیڈول جاری

پونے: 21نومبر: انتخابی ہلچل کے درمیان ریاست کے 10ویں اور 12ویں بورڈ امتحانات (HSC) کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ مہاراشٹر سیکنڈری و ہائر سیکنڈری بورڈ نے بورڈ امتحانات کے شیڈول کا اعلان کیا ہے، جس کے مطابق دسویں کلاس کا امتحان 21 فروری کو ہوگا۔ بارہویں اور دسویں کے امتحانات کا حتمی شیڈول جاری کیا گیا ہے۔

اس کے مطابق بارہویں کا تحریری امتحان 11 فروری سے 18 مارچ 2025کے درمیان ہوگا، جبکہ دسویں کا تحریری امتحان (SSC) 21 فروری سے 17 مارچ2025 کے درمیان ہوگا۔ اس بار امتحانات تقریباً آٹھ سے دس دن پہلے ہوں گے۔ ریاستی بورڈ کے سکریٹری دیوی داس کلہال نے پریس ریلیز کے ذریعے حتمی شیڈول کی معلومات فراہم کی ہیں۔مہاراشٹر بورڈ کے امتحانات دو شفٹوں میں ہوں گے،

پہلی شفٹ صبح 11بجے سے دوپہر 2بجے تک اور دوسری شفٹ دوپہر 3بجے سے شام 6بجے تک ہوگی۔ دسویں کا امتحان پہلے دن مراٹھی زبان کے پیپر سے شروع ہوگا، جبکہ بارہویں کے امتحان کا پہلا پیپر انگریزی کا ہوگا۔ مہاراشٹر بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ mahahsscboard.in پر جاکر طلباءشیڈول ڈاو¿ن لوڈ کر سکتے ہیں۔ نیز، دسویں اور بارہویں بورڈ امتحانات کے داخلہ کارڈ جنوری 2025 میں جاری کیے جائیں گے،

جنہیں مہاراشٹر بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ پر دیکھا جا سکے گا۔ اس سے طلباءکو اب امتحانات کی تیاری کے لیے تقریباً دو سے تین ماہ کا وقت ملے گا۔دریں اثنا ایک طرف اسمبلی انتخابات کی گہماگہمی جاری ہے جس میں تمام لوگ انتخابی مہم اور ووٹنگ کے عمل میں مصروف ہیں۔ اسکول کے اساتذہ کو بھی انتخابی ووٹنگ کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔ تاہم ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد بورڈ نے دسویں اور بارہویں امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
سی بی ایس ای امتحانات کا شیڈول بھی جاری:
دسویںامتحان کا آغاز انگریزی مضمون سے ہوگا، جبکہ آخری پیپر انفارمیشن ٹیکنالوجی کا ہوگا، جو 18 مارچ کو ختم ہوگا۔ بارہویں امتحان کا آغاز فزیکل ایجوکیشن کے مضمون سے ہوگا، اور 4 اپریل کو نفسیات کے مضمون کا پیپر ہوگا۔سی بی ایس ای امتحانات کے شیڈول کے مطابق ہر مضمون میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے طلباءکو کم از کم 33 فیصد نمبر حاصل کرنا ہوں گے۔ دسویں کے پیپر صبح 10:30بجے سے 1:30بجے تک ہوں گے، جبکہ بارہویں کے امتحانات کا وقت بھی یہی ہوگا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading