درندہ صفت ایمبولنس ڈرائیور نے کورونا پازیٹیو لڑکی کی گاڑی میں عصمت ریزی کی پھر اسپتال پہنچایا

 پٹنمٹٹا :کیرالہ کے پٹنمٹٹا میں کورونا وائرس وبا کے دوران ایک شرمسار کردینے والا واقعہ پیش آیا ہے ۔ یہاں کووڈ سینٹر لے جارہے ایمبولینس ڈرائیور نے 19 سال کی ایک کورونا متاثرہ لڑکی کی آبروریزی کی ۔ اس کے بعد ڈرائیور نے لڑکی کو کورونا سینٹر چھوڑ دیا اور وہاں سے فرار ہوگیا ۔ واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد ملزم ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔

اطلاعات کے مطابق پٹنمٹٹا کی رہنے والی ایک لڑکی کو کورونا وائرس ہوگیا تھا ۔ اس کے بعد لڑکی کے اہل خانہ نے ایمبولینس بلائی اور لڑکی کو اسپتال لے جانے کیلئے کہا ۔ لڑکی نے بتایا کہ ایمبولینس میں پہلے سے ہی ایک مریض موجود تھا ۔ اس کے بعد ایمبولینس کے ڈرائیور نے مریض کو پہلے ہی اتار دیا اور اس کے بعد گاڑی کو ایک سنسنان جگہ لے گیا ۔ لڑکی نے بتایا کہ ڈرائیور نے وہاں پر اس کی آبروریزی کی اور پھر اس کو کووڈ کیئر سینٹر میں چھوڑ دیا ۔

کووڈ سینٹر پہنچنے کے بعد لڑکی نے وہاں ڈٓاکٹروں کو اپنی آب بیتی سنائی ۔ جائے واقعہ پر پہنچی پولیس نے ملزم ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے ۔ بتادیں کہ کیرالہ میں اس وقت کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے ۔ کیرالہ میں اب تک 84 ہزار 759 کورونا مریض سامنے آچکے ہیں ، جن میں سے 21 ہزار 867 ایکٹیو کیسز ہیں ۔ کیرالہ میں کورونا سے اب تک 337 لوگوں کی موت ہوئی ہے ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading