خودکشی کرنے والی بہن کو بچانے کی کوشش میں بھائی کی بھی موت

چنئی، 22 دسمبر (یواین آئی) تمل ناڈو کے کوئمبٹور ضلع میں اتوار کے روز گھریلو جھگڑے کے بعد کنویں میں کود کر خودکشی کررہی بہن کو بچانے کی کوشش میں بھائی کی بھی موت ہوگئی۔


پولس ذرائع نے بتایا کہ اپنے ماں۔باپ کے جھگڑوں سے پریشان ہو کر 17 سالہ چترا کنویں میں کود گئی جس کے بعد اس کا 25 سالہ بھائی بھی اسے بچانے کی کوشش میں کنویں میں کود گیا۔ اس کے بعد دونوں کی پانی میں ڈوبنے سے موت ہوگئی۔
پولس نے موقع پر پہنچ کر لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی ہیں۔ پولس معاملے کی جانچ کررہی ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading