اورنگ آباد، یکم نومبر( یواین آئی) مہاراشٹر کے خطہ مراٹھواڑہ کے آٹھ اضلاع میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے مزید 454 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
ہیلتھ افسران نے یہ اطلاع اتوار کے روز دی۔ انہوں نے بتایا کہ اس عرصہ کے دوران کورونا سے ان اضلاع میں 14 افراد کی موت بھی ہوچکی ہے۔
تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر سے موصولہ اعداد و شمار کے مطابق ضلع ناندیڑ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں 49 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور چھ افراد کی موت ہوگئی۔ اس کے بعد ضلع لاتور میں 57 نئے کیسز اور تین ا موات ، ضلع جالنہ میں 70 نئے کیسز اور دو اموات، ضلع اورنگ آباد میں 98 نئے کیسزاور ایک شخص کی موت ، ضلع پربھنی میں 37 نئے کیسز اور ایک شخص کی موت ، ضلع ہنگولی میں چھ نئے کیسز اور ایک شخص کی موت اورضلع بیڈ اورعثمان آباد میں بالترتیب 98 اور 45 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
دریں اثنا ریاست میں کورونا کے کل 5548 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 74 افراد کی موت ہوئی ہے۔ ابھی تک ریاست مہاراشٹرمیں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 16.78 لاکھ تجاوز کرچکی ہے اور 43،911 افراد کی موت ۔ ریاست میں ابھی تک کورونا کے 15.10 لاکھ مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ فی الحال ریاست کے مختلف اسپتالوں اور کووڈ کیئر سنٹرز میں کورونا کے 1.23 لاکھ مریض زیرعلاج ہیں۔