ناندیڑ:12/ اکتوبر ۔ (ورق تازہ نیوز) انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ھیکہ جناب محب الدین انظر (معلم) ابن مولانا مجیب الدین صاحب قاسمی حمایت نگر ضلع ناندیڑ کا آج اچانک عارضہ قلب کی وجہ سے انتقال ہوگیا ہے۔انا للہ وانا الیہ راجعون۔
مرحوم کی نماز جنازہ آج بعد مغرب مدینہ مسجد حمایت نگر میں ادا کی جائیگی۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مرحوم کو جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے۔اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔