خان آمنہ فیروز نے قومی کراٹے چمپین شپ میں گولڈ اور سلور میڈل ج یت کر اسکول کا نام روشن کیا

خان آمنہ فیروز نے قومی کراٹے چمپین شپ میں گولڈ اور سلور میڈل جیت کر اسکول کا نام روشن کیا
تھانے (آفتاب شیخ)

تھانے کے قدیم مسلم اکثریتی علاقہ رابوڑی کے رضوان حارث آئیڈیل ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کی ششم جماعت کی ہونہار طالبہ خان آمنہ فیروز نے قومی سطح پر اپنی قابلیت کا لوہا منوا لیا۔ کِک آف مارشل آرٹ ایسوسی ایشن آف انڈیا کے زیرِ اہتمام منعقدہ نیشنل اوپن کراٹے چمپین شپ میں آمنہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ اور سلور میڈل اپنے نام کیے۔
آمنہ خان نے اس چمپین شپ میں اسکول کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنی مہارت اور فن کا بہترین مظاہرہ کیا، جس پر اسکول انتظامیہ، اساتذہ، اور پرنسپل نے ان کی شاندار کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا اور ان کی بھرپور ستائش کی۔
پرنسپل اور اساتذہ نے خان آمنہ فیروز کو اس کامیابی پر مبارکباد دی اور ان کے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آمنہ نے اسکول اور شہر کا نام روشن کر کے تمام طلبہ کے لیے ایک مثال قائم کی ہے۔
یہ کامیابی آمنہ کی محنت، لگن اور اساتذہ کی رہنمائی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading