On Yamuna Expressway, @RahulGandhi being stopped by UP cops to move forward … Heated scenes pic.twitter.com/Ly9UdMcQyi
— Supriya Bhardwaj (@Supriya23bh) October 1, 2020
راہل-پرینکا کو گرفتارکر کے گیسٹ ہاؤس لے گئی پولیس، کانگریس کارکنان پر لاٹھی چارج

حراست میں لئے گئے راہل-پرینکا، گیسٹ ہاؤس میں لے گئی پولیس، کارکنان پر لاٹھی چارج
یوپی پولیس کی طرف سے اب راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کو حراست میں لے کر علیحدہ مقام پر لے جایا گیا ہے۔ جس جپ میں دونوں لیڈران کو بیٹھایا گیا تھا اس پر کانگریس کارکنان چڑھ گئے۔ کانگریس کارکنان اور پولیس کی تیکھی نوک جھونک ہوئی اور پولیس نے لاٹھی چارج بھی کیا۔ اس کے بعد راہل اور پرینکا کو لے کر ایکسپریس وے پر موجود بدھ انٹرنیشنل سرکٹ پہنچی اور انہیں یہاں گیسٹ ہاؤس میں رکھا گیا ہے۔
1 Oct 2020, 3:32 PM
حراست میں لئے گئے راہل گاندھی، پولیس نے کی ہاتھا پائی، لاٹھی چارج کا بھی الزام
یمنا ایکسپریس وے سے موصول ہونے والی تازہ اطلاعات کے مطابق راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی ہاتھرس کی طرف پیدل جانے سے بھی روک دیا گیا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ انہیں حراست میں لیا گیا ہے۔ اس سے پہلے پولیس نے راہل گاندھی کے ساتھ ہاتھا پائی بھی کی جس کی وجہ سے راہل گاندھی نیچے گر گئے۔ پولیس نے کارکنان پر لاٹھی چارج بھی کیا ہے اور کئی کارکنان کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

دریں اثنا، وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے راہل نے کہا، ‘’ابھی پولیس نے مجھے دھکا دیا، مجھ پر لاٹھی چارج کیا اور مجھے زمین پر گرا دیا۔ میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا صرف مودی جی ہی ملک میں چل سکتے ہیں؟ کیا عام آدمی سڑک پر نہیں چل سکتا، ہماری گاڑی کو روکا گیا، اس لئے ہم نے پیددل چلنا شروع کیا۔”
1 Oct 2020, 3:26 PM
ہندو دھرم کی بات کرنے والوں نے ایک بیٹی کی چتا بھی نہیں جلنے دی: پرینکا گاندھی
1 Oct 2020, 3:13 PM
راہل-پرینکا کو پولیس نے آگے جانے سے روک دیا، کانگریس کارکنان پر لاٹھی چارج
یمنا ایکسپریس وے پر پیدل ہاتھرس کی طرف آگے بڑھ رہے راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کو پولیس نے آگے بڑھنے سے روک دیا ہے۔ کچھ میڈیا رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ انہیں حراست میں لے لیا گیا ہے، تاہم اس بات کی تاحال تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ درین اثنا، پولیس افسران کی راہل گاندھی سے نوک جھونک بھی نظر آئی۔ راہل گاندھی نے پولیس اہلکار سے پوچھا کہ انہیں کس قانون کے تحت آگے جانے سے روکا جا رہا ہے۔ پولیس کی طرف سے دفعہ 144 کا حوالہ دئے جانے کے بعد راہل گاندھی نے کہا کہ وہ اکیلے ہی ہاتھرس جانا چاہتے ہیں تو 144 کا سوال ہی نہیں اٹھتا۔
1 Oct 2020, 2:57 PM
کانگریس کارکنان پر پولیس کا لاٹھی چارج، ’یہ مجھے روک نہیں پائیں گے‘ راہل
پولیس کی طرف سے ہاتھرس کی طرف پیدل مارچ کرنے والے کانگریس کارکنان پر طاقت کا اتعمال کیا گیا ہے۔ راہل گاندھی سمیت کئی لیڈران کو روکا گیا ہے، اس دوران کچھ کارکنان کی پولیس کے ساتھ جھڑپ بھی ہوئی۔ دریں اثنا راہل گاندھی نے یوپی حکومت پر نشانہ لگایا۔ انہوں نے کہا ، ’’میں ہاتھرس کے متاثرہ کنبہ سے ملنے جا رہا ہوں۔ یہ مجھے نہیں روک پائیں گے۔‘‘
یمنا ایکسپریس وے پر راہل کے قافلہ کے روکے جانے کے بعد سے وہ پیدل ہی لگاتار آگے بڑھ رہے ہیں اور ان کے ساتھ پرینکا گاندھی بھی ہیں اور چند کارکنان کے ساتھ پیدل مارچ جاری ہے۔
1 Oct 2020, 1:46 PM
ہاتھرس معاملہ: گریٹر نوئیڈا میں روکا گیا قافلہ، راہل-پرینکا پیدل ہی ہوئے روانہ
راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کو متاثرہ کنبہ سے ملاقات کے لئے ہاتھرس جاتے وقت ان کے قافلہ کی گاڑیوں کو گریٹر نوئیڈا ہی میں روک دیا گیا۔ اس کے بعد دونوں کانگریس لیڈران نے پیدل ہی روانہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ راہل-پرینکا اس وقت یمنا ایکسپریس وے پر موجود ہیں اور ہاتھرس کی طرف گامزن ہیں۔
تصویر سوشل میڈیا
1 Oct 2020, 1:06 PM
راہل-پرینکا گاندھی ہاتھرس کے لئے ہوئے روانہ، متاثرہ کے اہل خانہ سے کریں گے ملاقات
راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی ہاتھرس کے لئے روانہ ہوگئے ہیں۔ ہاتھرس میں وہ متاثرہ کے لواحقین سے ملاقات کریں گے۔ اسی کے ساتھ ہی یوپی سرکار نے ہاتھرس جانے والی تمام سرحدیں سیل کردی ہیں، ضلع میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔
1 Oct 2020, 12:57 PM
مایاوتی نے یوپی میں عصمت دری کے واقعات کے لئے یوگی حکومت پر سادھا نشانہ
بی ایس پی کی سربراہ مایاوتی نے کہا کہ "ہاتھرس کے واقعے کے بعد مجھے ایسا لگتا تھا کہ شاید یوپی سرکار حرکت میں آجائے گی، یوپی کے منچلے جو بہنوں اور بیٹیوں کو ہراساں کر رہے ہیں ان لوگوں پر قدغن لگائے گی، لیکن ایسا نہیں ہوا۔ آج صبح میں نے بلرام پور میں ہونے والے ایک واقعے کے بارے میں سنا، جس نے مجھے ہلا کر رکھ دیا۔
1 Oct 2020, 11:57 AM
بلرامپور میں ریپ متاثرہ کی موت، دو نامزد ملزم گرفتار
بلرامپور: اترپردیش میں ضلع بلرامپور کے گیسڈی علاقے میں اسپتال لے جاتے وقت ریپ متاثرہ کی موت ہو جانے کے معاملے میں پولیس نے دو نامزد ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس دیورنجن ورما نے بدھ کی رات یہاں اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ گیسڈی علاقے کی باشندہ ایک 22 برس کی لڑکی منگل کی دیر شام تک گھر واپس نہیں لوٹی۔ اہل خانہ نے اس کے موبائل پر فون کیا لیکن اس کا فون نہیں اٹھا۔ تھوڑی دیر کے بعد لڑکی ایک رکشے پر بیٹھ کر گھر آئی۔ اس کے ہاتھ میں گلوکوز چڑھانے والا ویگو لگا ہوا تھا۔ اس وقت لڑکی کی طبیعت کافی خراب تھی۔ انہوں نے بتایا کہ لڑکی کو اہل خانہ اسپتال لے جا رہے تھے جبھی راستے میں اس کی موت ہوگئی۔
انہوں نے بتایا کہ اہل خانہ کا الزام ہے کہ دو لوگوں نے ان کی لڑکی کو علاج کے بہانے لے جا کر اس کا ریپ کیا۔ حالت خراب ہونے پر اسے رکشے پر بٹھا کر گھر بھیج دیا۔ انہوں نے بتایا کہ اہل خانہ کی تحریر پر مقدمہ درج کرکے دو ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس معاملے میں ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اروند کمار مشر کی قیادت میں تحقیقات کروائی جا رہی ہے۔ خاطیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
1 Oct 2020, 10:58 AM
کیوں استعفی نہیں دیتے یوگی آدتیہ ناتھ؟ کانگریس
کانگریس کے ترجمان رندیپ سرجے والا نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا، ’’یوپی میں ایک اور دلت بیٹی کے ساتھ گینگ ریپ! سوچ کر بھی روح کانپتی ہے۔ بدفعلی کرنے والے وحشیوں نے دونوں پیر اور کمر توڑ ڈالی۔ کیا قانون ہے یا مر گیا ہے؟ کیا آئین کی حکومت ہے یا مجرموں کی؟ کب رکیگی یہ درندگی؟ کیوں استعفی نہیں دیتے آدتیہ ناتھ؟‘‘
1 Oct 2020, 9:42 AM
بلرمپور میں ہاتھرس جیسے واقعہ کے بعد پرینکا گاندھی نے یوگی سے مانگا جواب
پرینکا گاندھی نے ٹوئٹر پر لکھا، ’’ہاتھرس جیسا ہولناک واقعہ بلرامپور میں پیش آیا۔ لڑکی کا ریپ کر کے اس کے پیر اور کمر توڑ دی گئی۔ اعظم گڑھ، باغپت، بلندشہر میں بھی بچیوں سے دندگی ہوئی۔ یوپی میں پھیلے جنگل راج کی حد نہیں مارکیٹنگ، تقاریر سے نظام قانون نہیں چلتا۔ یہ وزیر اعلیٰ کی جوابدہی کا وقت ہے۔ عوام کو جواب چاہئے۔‘‘
1 Oct 2020, 8:01 AM
بلرامپور میں بھی ہاتھرس دہرایا گیا، عصمت دری متاثرہ کی آخری رسومات بھی رات میں ہی ادا
ہاتھرس معاملہ میں متاثرہ کی موت اور اس کی آخری رسومات کو لے کرلوگوں میں ابھی غصہ کم بھی نہیں ہوا تھا کہ بلرامپور سے ایک نیا معاملہ سامنے آیا ہے جس میں ایک کالج کی طالبا کی اجتماعی عصمت دری کے بعد موت ہو گئی اور اس کی آخری رسومات بھی ہاتھرس کی متاثرہ کی طرح رات میں ہی کر دی گئی ۔اس معاملہ میں متاثرہ کے بھائی نے نامزد رپورٹ بھی درج کرائی ہے۔واضح رہے یہ واقعہ مجھولی گاؤں کا ہے۔