حج2019 کے لئے7 جنوری کو قرعہ اندازی

ناندیڑ۔4جنوری(حیدر علی): حج کمیٹی آف انڈیا کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر کی اطلاع کے مطابق حج 2019 کے عازمین کی7 جنوری بروز پیر کو حج ہاﺅس پلٹن روڈ ممبئی میں قرعہ اندازی عمل میں آرہی ہے۔ قرعہ اندازی کمپیوٹرکے ذریعہ لکی ڈرا سے کی جائے گی ۔ ناندیڑ ضلع کے عازمین کی سہولت کے لئے قرعہ اندازی کی معلومات فراہم کرنے کے لئے دفتر خدمت حجاج کمیٹی ، قیوم کامپلیکس دیگلور ناکہ ، ناندیڑ اور خادم حجاج ٹرسٹ ، ایان ٹاﺅر ، دیگلور ناکہ ناندیڑ پر اہتمام کیا گیا ہے ساتھ ہی منتخب شدہ عازمین کو تربیتی نشستوں کا دعوت نامہ دیا جائے گا۔لہذاناندیڑ کے تمام عازمین سے اپیل ہے کہ وہ قرعہ اندازی کی معلومات حاصل کرنے کے لئے متعلقہ دفتر سے رجوع ہو۔ مزید معلومات کے لئے ان نمبراط پررابطہ قائم کر سکتے ہیں۔9405383180,9970799786

اپنی رائے یہاں لکھیں