حج 2020:ناندیڑ ضلع سے478 عازمین حج کا انتخاب‘فہرست میں اپنا نام دیکھیں

ناندیڑ۔18جنوری ( حیدر علی):ناندیڑ ضلع سے سال2020 کے لئے جملہ478 خوش نصیب عازمین حج کا انتخاب عمل میں آیا۔منتخب ہونے پر خدمت حجاج کمیٹی ناندیڑ اور خادم حجاج ٹرسٹ کی جانب سے مبارکباد پیش کی گئی ۔امسال ناندیڑضلع سے عام زمرے اور محفوظ زمرے میں جملہ969 عازمین حج نے اپنی درخواستیں اسٹیٹ حج کمیٹی مہاراشٹر کو روانہ کی تھی۔محفوظ زمرے میں97عازمین حج کا انتخاب عمل میں آیا۔ جبکہ عام زمرے کے تحت 381 عازمین کا قرعہ اندازی کے تحت انتخاب عمل میں آیا۔

بقیاءعازمین کو ویٹنگ لسٹ میں رکھا گیا ہے۔ خدمت حجاج کمیٹی ، ناندیڑ اور خادم حجاج ٹرسٹ کی جانب سے منتخب شدہ عازمین کی پہلی تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا ہے۔ افتتاحی نشست29مارچ2020 بروزاتوار صبح ٹھیک ۰۳:۹ بجے تا مغرب کے درمیان انور گارڈن فنکشن ہال ، حیدر باغ ،دیگلور ناکہ ، ناندیڑ پر رکھی گئی ہے۔

،اس نشست میں تمام منتخب شدہ عازمین کو معہ گروپ کے تمام اراکین کے ساتھ شرکت کرنے کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ ا ور خانگی ٹورس سے حج کے لئے جانے والے عازمین بھی اس کیمپ میں شرکت کر سکتے ہیں۔واضح رہے کہ جن عازمین کے ویٹنگ لسٹ نمبرایک ہزار(1000) سے کم ہو وہ بھی اس تربیتی نشستوں سے فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔منتخب شدہ عازمین سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ دیگلور ناکہ پر واقع خدمت حجاج کمیٹی ناندیڑ اور خادم حجاج ٹرسٹ کے دفتر سے رجوع ہو اور اپنا دعوت نامہ حاصل کر ےں،اور دفتر آتے وقت اپنے گروپ کے تمام ممبران کی دو عدد پاسپورٹ سائز فوٹو (جس کا پس منظر سفید ہو) اور اصل پاسپورٹ ساتھ لائیں۔ مزید تفصیلات کے لئے ان نمبرات پر رابطہ قائم کریں۔9405383180,9970799786
منتخبہ اور ریزرو کیٹگر ی کے عازمین حج کی فہرست ذیل ہے

Haj list reserveHaj listHaj list 1Haj list 2