جنوبی کوریا میں آگ لگنے سے دو افرا دہلاک

سیول، 24 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام)جنوبی کوریا میں منگل کو ایک نرسنگ ہاسپٹل میں آگ لگنے کی وجہ سے دو ضعیف مریضوں کی موت ہوگئی اور کم سے کم 47 دیگر مریض جھلس گئے۔یونہاپ نیوز ایجنسی کے حوالے سے فائر بریگیڈ ٹیم نے بتایا ہے کہ دارالحکومت سیول سے 30 کلومیٹر مغرب کی جانب گمپو علاقے میں پانچ منزلہ ہاسپٹل کی تیسری، چوتھی اور پانچویں منزل پر آگ لگ گئی۔ انہوںنے بتایا کہ آگ مقامی وقت کے مطابق صبح نو بج کر تین منٹ پر لگی جسے بجھانے میں فائر بریگیڈ ٹیم کو تقریبا 50 منٹ لگے ۔انہوںنے بتایا کہ ہاسپٹل میں تقریبا 130 ضعیف مریض ہیں جن میں سے دو کی موت ہوگئی اور 47 دیگر مریض آگ سے جھلس گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ہاسپٹل میں دھوئیں کے چاروں طرف پھیل جانے کی وجہ سے آٹھ مریضوں کی حالت نازک ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ابتدائی جانچ کے مطابق آگ ہاسپٹل کی چوتھی منزل کے ایک بائلر سے پھیلی۔ پولس آگ لگنے کی حقیقی وجوہات کا پتہ لگانے کی کوشش کررہی ہے ۔

Read More

Leave a comment