جموں و کشمیر میں سبھی سرکاری عمارتوں اور گاڑیوں سے ریاست کا جھنڈاہٹاکرترنگا لہرایاگیا

سری نگر، 25 اگست (یو این آئی) جموں و کشمیر کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے سے متعلق دفعہ 370 کو ہٹائے جانے کے چند ہفتوں بعد اتوار کے روز یہاں کی سبھی سرکاری عمارتوں اور سرکاری گاڑیوں سے جموں کشمیر کا جھنڈا ہٹا دیا گیا اور اب یہاں صرف ترنگا پرچم ہی لہرا رہا ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ انتظامیہ کے حکم پر سول سیکرٹریٹ، ڈویڑنل کمشنر، کشمیر کے دفتر کی عمارت سے جموں کشمیر کا جھنڈا ہٹا دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سبھی افسران کے سرکاری گاڑیوں سے بھی ریاست کا جھنڈا ہٹا لیا گیا ہے۔واضح رہے کہ آرٹیکل 370 کو ہٹائے جانے سے پہلے یہاں کی سبھی سرکاری عمارتوں اور اعلی حکام کے گاڑیوں پر قومی اور ریاست کے جھنڈے لگائے جاتے تھے لیکن اب اس لتزام کے ختم ہوتے ہی یہاں بھی ملک کے دیگر حصوں کی طرح ہی ترنگا ل?رائے گا۔مرکز میں نریندر مودی کی قیادت والی قومی جمہوری اتحاد حکومت نے پانچ اگست کو آرٹیکل 370 اور 35 اے کو غیر مو¿ثر کر دیا تھا اور اس کے ساتھ ہی ریاست کا خصوصی درجہ بھی ختم ہو گیا تھا۔ جموں کشمیر کا ہندوستان میں انضمام 1947 میں ایک معاہدہ (اسٹریمینٹ آف اکسیشن) کی بنیاد پر ہوا تھا اور اسے کے تحت اس آرٹیکل 370 کے تحت خصوصی درجہ دیا گیا تھا۔ ریاست علیحدہ وزیر اعظم، صدر، پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ تھا لیکن مرکزی حکومت نے 1953 میں اس دفعہ میں کچھ ترامیم کی تھیں جنہیں اس وقت کے اسمبلی نے منظوری دی تھی اور اس کے بعد وزیر اعظم، صدر اور سپریم کورٹ کا درجہ کم کرتے ہوئے انہیں وزیر اعلی، گورنر اور ہائی کورٹ کر دیا گیا تھا۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading