جمعیت علماء ہند کی مجلس منتظمہ کی آزاد میدان میں ہونے والی اجلاس عام کی تیاری کے لیے میرا روڈ میں تھانے ضلع کی میٹنگ اختتام پذیر
تھانے (آفتاب شیخ)
بتاریخ 19 جنوری 2020 بروز اتوار صبح گیارہ بجے جمعیت علماء ضلع تھانہ کی میٹنگ طبیلے والی مسجد کاشی میرا میں زیر صدارت مولانا حلیم اللہ قاسمی منعقد ہوئی۔
نظامت مفتی حفیظ اللہ قاسمی نے فرمائی۔
میٹنگ کے شروعات میں حافط محمد عارف نے مولانا برہان الدین استاد حدیث دارلعلوم ندوہ لکھنو، مولانا علی اختر قاسمی مدرسہ مدینتہ العلوم رابوڑی تھانے قاری فضل الرحمان مدرسہ سراج العلوم بھیونڈی کے لیے اظہار تعزیت کیا اور میٹنگ کی سابقہ روداد حافظ محمد عارف انصاری جنرل سکریٹری جمعیت علماء ضلع تھانہ نے پڑھ کر سنائی ۔جس کی صدر مجلس نے منظوری دی 22/ 23 فروری سن 2020 کی جمعیت علماء ہند کی مجلس منتظمہ کی ہونے والی میٹنگ و اجلاس عام جو کہ آزاد میدان میں 23 فروری سن 2020 کو ہونے جارہا ہے اس کی تیاری کے تعلق سے مولانا حلیم اللہ قاسمی نے تفصیلی روشنی ڈالی یونٹوں کو تشہیری مہم چلانے کی ہدایت دی گئی۔ مجلس منتظمہ کے ایک جم غفیر نے اس میٹنگ میں شرکت فرمائی اور ضلع پالگھر کی اکثر یونٹوں کے ذمہ داران نے بھی خصوصی طور پر اس میٹنگ میں شرکت فرمائی۔ خاص طور پر ضلع تھانہ سے مولانا فیاض قاسمی، مفتی منصور قاسمی، قاری عظیم الدین، مفتی حفیظ اللہ قاسمی، وسیم صدیقی، اکبر صدیقی، نورالدین بھیونڈی، صغیر احمد خان، مولانا عتیق امبرناتھ اور ممبرا کوسہ سے مولانا عبدالوہاب قاسمی، قاضی عبداللہ قاسمی، مولانا نظر الباری ندوی، مفتی عبدالباسط، مولانا شفیق ندوی، مفتی عرفان قاسمی، نئی ممبئی سے حاجی قریش صدیقی،
مولانا حیات اللہ قاسمی،
مولانا محمد احمد قاسمی، حاجی محبوب الہی، مفتی محمد اعلم قاسمی، اس میں
مولانا ارشاد قاسمی، مولانا شہزاد قاسمی،
رئیس الدین انصاری،
تھانہ سے عبدالمتین شیخ، محمد سالم گھاوٹے، مولانا طفیل مظاہری، مولانا سعید نعمانی، توحید تحصیلدار، آصف پٹیل، فاروق کھتری، حافظ خالد زندانی، میرا روڈ سے مولانا زکریا، دبیر عالم صدیقی، مولانا فیروز قاسمی، مفتی سراج قاسمی، مولانا عبدالقادر، عبداللہ خان، ریاض اعظمی، مولانا نذیر ندوی، نسیم حسنی، حافظ آفتاب عالم، ضلع پالگھر جمعیت علماء سےشرکت کرنے والے حضرات مولانا سرور مظاہری، مولانا عبدالسبحان قاسمی، حافظ محمد الیاس خان، مولانا شمشیر عالم قاسمی، مولانا عبدالصمد قاسمی، حافظ علی حسین فاروق،
افضل میمن و دیگر تشریف فرما تھے۔
اخیر میں مولانا حلیم اللہ قاسمی صدر جمعیت علماء ضلع تھانہ و جنرل سیکریٹری جمعیت علماء مہاراشٹر کی دعا پر مجلس کا اختتام ہوا۔ دعا کے بعد ضیافت کا اہتمام کیا گیا تھا۔