جمعیةعلماءمہاراشٹر کی مجلس عاملہ کے اجلاس میں اہم امور پرتبادلہ خیال

ممبئی :9 نومبر(ای میل)جمعیةعلماءمہاراشٹر کی مجلس عاملہ کا اجلاس اتوار کی صبح دفتر جمعیةعلماءمہاراشٹر واقع امام باڑہ روڈ،ممبئی میں حافظ مسعود احمد حسامی نائب صدر جمعیةعلماءمہاراشٹر کی صدرات میں منعقد ہوا ، جمعیةعلماءمہاراشٹر کے لئے یہ بڑے فخر کی بات ہے کہ لاک ڈاﺅن کے دوران جب کہ عوام الناس طرح طرح کے حالات ومشکلات سے دوچار اور پریشان حال تھے ‘جمعیةعلماءکے کارکنوں نے اپنے ممکنہ وسائل سے لوگوں کی بھر پور مددکی ،جس کا اعتراف ہر طرف سے کیا جارہا ہے۔مجلس عاملہ کی میٹنگ میں لاک ڈاﺅن کی وجہ سے ملک کی بگڑتی ہوئی معیشت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جمعیةعلماءکے مالیاتی نظام کی زبوں حالی پر بھی غور کیا گیا،اور یہ طے کیا کہ آئندہ جب تک کہ جمعیة علماءمہاراشٹر کے پاس معتد بہ رقم تعاون کی نہیں آجاتی اس وقت تک قانونی امداد کے علاوہ دیگر ساری سرگرمیوں کو موقوف رکھا جائے۔

مجلس عاملہ میںحکومت ہند کی جانب سے جاری کی گئی نئی تعلیمی پالیسی پر تبادلہ خیال کیا گیا اوراس ضمن میں یہ طے پایا کہ چونکہ یہ معاملہ مرکزی سطح کا ہے اور جمعیة علماءہند کی مجلس عاملہ منعقدہ 15 اکتوبر 2020ءمیں زیر بحث آچکا ہے اور اس کے متعلق غور وفکر اور سفارشات مرتب کرنے کے لئے ایک کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے جس نے بالفعل اپنا کام شروع کردیا ہے ،اس لئے ریاستی یونٹ کو کمیٹی کی رپورٹ اور جمعیةعلماءہند کی ہدایات کی روشنی میں مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنا چاہئے۔مجلس عاملہ میں قانونی امداد کمیٹی کے سکریٹری الحاج گلزار احمد اعظمی صاحب نے پورے ملک میں جاری مقدمات بالخصوص لاک ڈاﺅن کے عرصے میں تبلیغی جماعت کے خلاف میڈیا کا غلط پروپیگنڈہ،مالیگاﺅں بم دھماکہ 2008،7/11بم بلاسٹ،گیان واپی مسجد کاشی متھرا کی عید گاہ،باندرہ ممبئی قبرستان میں کرونا متوفیان کی تدفین پر رکاوٹ کے معاملہ وغیرہ کے سلسلہ میں کی جانے والی پیش رفت سے اراکین کو واقف کرایا ۔

لاک ڈاﺅ ن کے عرصے میں اکابر علماءکرام اورجمعیةعلماءسے وابستہ افراد (جن کی لمبی فہرست ہے)کے اس دار فانی سے رحلت کرجانے والوں کے حق میں دعاءمغفرت اور تعزیتی قرارپاس کی گئی ۔میٹنگ کا آغاز قاری محمد ادریس انصاری کی تلاوت کلام پاک اوراختتام مولانا حلیم اللہ قاسمی جنرل سکریٹری جمعیة علماءمہاراشٹر کی دعا اور شکریہ پر ہوا۔اس اجلاس میں پورے صوبہ سے اراکین عاملہ و مدعوئین خصوصی نے شرکت کی ،جن میںحافظ مسعود احمد حسامی ،ناگپور۔مولانا اشتیاق احمد قاسمی ،کرلا ممبئی۔حافظ محمد ذاکر صدیقی ،بیڑ۔مولانا حلیم اللہ قاسمی ،بھیونڈی ۔ گلزار احمد اعظمی،ممبئی۔حافظ محمد عارف انصاری ،رابوڑی تھانے۔مولانا محمد عارف عمری ،وسئی پالگھر۔مفتی محمد اسماعیل قاسمی ،مالیگاﺅں۔مولانا عبد القیوم قاسمی ،مالیگاﺅں۔قاری محمد ادریس انصاری ،پونے۔مفتی مرزا کلیم بیگ ندوی ،پربھنی۔مفتی محمد محسن قاسمی ،اورنگ آباد۔مولانا عبد القیوم قاسمی ،کاجو پاڑہ کرلا ممبئی۔قاری امین الدین جامعی، اورنگ آباد۔مولانا محمد اسلم القاسمی ،ملاڈممبئی۔حاجی محمد صغیر خان ،امبر ناتھ تھانے۔مولانا عظیم الدین ندوی ،آکولہ۔حاجی محمد نثار ،امراوتی۔حاجی محمد قریش ،نوی ممبئی وغیرہ شامل ہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading