بھیونڈی کے کھوکا کمپاؤنڈ میں پولیس کو گشت کے دوران ملی لاوارث لاش نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہونے سے علاقے میں پھیلی سنسنی

بھیونڈی ( ایس اے ):- بھیونڈی کے شہر پولیس اسٹیشن کی حدود میں کھوکا کمپاؤنڈ علاقے میں واقع جین کمپاؤنڈ کے دکشت ڈائنگ کے سامنے گریش سیٹھ کے کارخانے کی دیوار کے پاس ایک 60 سالہ نامعلوم مسلم شخص کی لاش برآمد ہونے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے ۔ یہ لاش 4/11/2020 کو دوپہر میں 12.30 بجے کے قریب علاقے میں گشت کر رہے پولیس نائیک ارون پاٹل کو نظر آئی تو انہوں نے فوراً ہی اس کی اطلاع بھیونڈی شہر پولیس اسٹیشن کو دی. پولیس نے اے ڈی آر درج کر کے لاش کو شہر کے آئی جی ایم ہاسپٹل بھیج دیا ہے. پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کو بھی متوفی، اس کے رشتے دار یا وارث کے بارے میں کوئی بھی معلومات ہو تو وہ فوراً بھیونڈی شہر پولیس اسٹیشن میں 02522250150 پر اس کی اطلاع پی ایس او دیوانند پاٹل کو دیں ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading