جلگاو¿ں( سعیدپٹیل )آج جمعہ کے روز جمعیت علمائ ہند مہاراشٹر کی جانب سے ریاست بھر میں مسلم ریزرویشن کو لیکر دھرناآندولن کیاگیا۔اسی طرح جلگاو¿ں میں بھی جمعیت علماء ہند جلگاو¿ں شاخ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہےکہ ریاست میں مسلیم طبقہ کو بھی سرکاری ،نیم سرکاری ملازمتوں اور تعلیم کے شعبوں میں مسلمانوں کو بھی ریزرویشن دیاجائے۔اس طرح کا مطالبہ میمورنڈم کے ذریعے کیاگیا۔جلگاو¿ں ضلع جمعیت علمائ ہند کے صدر مفتی عتیق الرحمٰن کی رہنماءو قیادت میں رہائیشی ضلع کلیکٹر راھول منڈکے انھیں مسلیم ریزرویشن کے مطالبے کا میمورنڈم دیاگیا۔قبل ازیں موصوف نے جمعیت کی کارکردگی پر ضلع کلکٹر سے بیان کی۔مذکورہ بالا میمورنڈم ضلع کلکٹر کے ذریعے ریاستی وزیراعلی تک پہونچایا گیا۔اس موقع پر مولانا مزمل ندوی ،الحاج عبدالغفار ملک ،فاروق شیخ ،مولانا اختر ندوی ،مولانا اعجاز ندوی ،حافیظ زاہد پرزادے ،حافیظ مختار پٹیل ،سلیم انعامدار ،ڈاکٹر رضوان کھاٹک ،تبریز شیخ ،قاسم عمر ،جہانگیر خان ،فہیم پٹیل ،اظہر پرزادے ،وسیم پٹیل ،یعقوب خان وغیرہ ذمہ داران سمیت کثیر تعداد میں جمعیت کے رفقاء حضرات موجود تھے۔